گورنر سندھ کو اختیار نہیں وہ سیاسی باتیں کریں: مرتضیٰ وہاب

کراچی(نیشنل ٹائمز) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گورنر سندھ کو اختیار نہیں وہ سیاسی باتیں کریں۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کو مشورہ دیا کہ آئینی سربراہ کو ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں، گورنر آئین کا مطالعہ کریں، ایم کیو ایم والے کراچی، سکھر، اسلام آباد میں الگ الگ باتیں کرتے ہیں۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آرٹیکل 140 پر میدان میں آجائیں باتیں کرنے سے مسائل حل نہیں ہوتے، ستائیسویں ترمیم کے معاملے پر ایم کیو ایم عوام کو لالی پاپ دے رہی ہے، ایم کیو ایم مگر مچھ کے آنسو بہا رہی ہے۔میئر کراچی کا کہنا تھا کہ میرا سوال ن لیگ اور ایم کیو ایم تک پہنچا دیں کیا پنجاب کا بلدیاتی نظام سندھ میں نافذ کردیں، ایم کیوایم کے دوست فیصلہ کریں پنجاب میں جو نظام نافذ کیا جا رہا ہے کیا وہ اس کے حامی ہیں، کراچی میں دھونس دھاندلی نہیں ہوسکتی۔



  تازہ ترین   
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور
وزیراعظم نے اپوزیشن کو بامقصد مذاکرات کی دعوت دے دی
پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں، 5 جہنم واصل، کئی زخمی
وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی
وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ، کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر