فیصل آباد: کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے دھماکا، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

فیصل آباد(نیشنل ٹائمز) فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ملک پور میں کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا، دھماکے کے باعث فیکٹری میں آگ لگ گئی، دھماکے سے فیکٹری اور قریب مکانوں کی چھتیں بھی گر گئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، جائے وقوعہ سے ملبہ ہٹایا جا رہا ہے، اب تک 8 افراد کی نعشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ کئی افراد کے ملبے تلے دبنے ہونے کا خدشہ ہے۔ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر موقع پر پہنچ کر امدادی کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ڈی سی کا کہنا ہے کہ بوائلر پھٹنے سے ملحقہ گھروں کی چھتیں گر گئیں، حادثے میں 12 افراد کی موت واقع ہو چکی ہے، جبکہ حادثے میں زخمی 6 افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ریسکیو، سول ڈیفنس اور دیگر ادارے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر