یورپی یونین کی توثیق کے بعد طالبان اور فتنہ الخوارج کا مکروہ چہرہ بے نقاب

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)یورپی یونین کی جانب سے افغانستان میں موجود دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں سے متعلق پاکستان کے مؤقف کی بھرپور تائید کے بعد افغان طالبان اور فتنہ الخوارج (کالعدم ٹی ٹی پی) کا حقیقی چہرہ عالمی سطح پر مزید بے نقاب ہوگیا۔یورپی یونین کے سفیر رائمونڈاس کاروبلس نے پاکستان کے مؤقف کی توثیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا افغانستان سے کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ نہ صرف معقول بلکہ حقیقی سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین دہشت گردی کی ہر صورت میں مذمت کرتی ہے اور پاکستان کے خدشات ٹھوس حقائق پر مبنی ہیں۔یورپی یونین کے سفیر نے تصدیق کی کہ افغانستان میں موجود عسکریت پسند گروہ پاکستان میں حالیہ دہشتگرد حملوں میں ملوث ہیں جبکہ سرحد پار سے پیدا ہونے والے خطرات نے علاقائی امن و استحکام کو تشویش میں مبتلا کر رکھا ہے۔پاکستان نے عالمی برادری کے سامنے دلائل اور شواہد کے ساتھ یہ مؤقف پیش کیا کہ فتنہ الخوارج (کالعدم ٹی ٹی پی) اور فتنہ الہندوستان بھارتی سرپرستی میں افغانستان سے سرگرم ہیں، یورپی یونین کی توثیق اس مؤقف کی ایک بڑی سفارتی کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔پاکستانی مؤقف کو عالمی سطح پر ملنے والی اس پذیرائی نے افغانستان میں امن و امان اور سرحدی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی دباؤ کو مزید مضبوط بنا دیا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر