روس یوکرین تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں، بات چیت کا راستہ اختیار کیا جائے: پاکستان

نیویارک(نیشنل ٹائمز) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ روس یوکرین تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اپنے خطاب میں کہا کہ تنازعات کے حل کیلئے بات چیت کا راستہ اختیار کیا جائے، پاکستان سفارتکاری کے ذریعے مسائل کے حل کا حامی ہے۔عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ دونوں فریق مذاکرات کی میز پر مسائل حل کریں، تنازع کے حل کیلئے مذاکرات کیے جائیں، روس یوکرین جنگ کے خطے پر گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روس یوکرین جنگ کے حوالے سے پاکستان کو خدشات ہیں، اس جنگ کے نتیجے میں انسانوں کو مشکلات کا سامنا ہے، عالمی قوانین کے تحت شہریوں اور انفرااسٹرکچر کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔یاد رہے کہ امریکی میڈیا کی جانب سے گزشتہ دنوں یہ خبر دی گئی تھی کہ ٹرمپ انتظامیہ خفیہ طور پرروس کی مشاورت سے یوکرین جنگ کے خاتمے کا نیا منصوبہ بنا رہی ہے اور امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نئے منصوبےکی قیادت کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر