جاپانی وزیراعظم کے تائیوان کے متعلق غلط بیانات نے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو شدید متاثر کیا، چین

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ جاپانی وزیراعظم سنائی تاکائیچی کے تائیوان کے متعلق کھلے عام غلط بیانات بنیادی طور پر چین-جاپان تعلقات کی سیاسی بنیاد کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور ان کا چین-جاپان معاشی اور تجارتی تبادلوں و تعاون پر شدید منفی اثر پڑ رہا ہے۔وزارت تجارت کے ایک ترجمان حہ یونگ چھیان نے پریس بریفنگ میں کہا کہ چین نے جاپان پر زور دیا ہے کہ وہ تاریخ اور چین-جاپان تعلقات کے متعلق ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرے، اپنے غلط بیانات اور اقدامات سے دستبرداری اختیار کرے، چین کے متعلق اپنے وعدوں کو مخلصانہ طور پر پورا کرے اور دونوں ممالک کے درمیان معاشی اور تجارتی تعاون کے لئے سازگار ماحول پیدا کرے۔ترجمان نے جاپانی وزیراعظم کے تائیوان کے متعلق دئیے گئے بیانات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ اگر جاپان اپنی غلط روش پر قائم رہتا ہے اور غلط راستےپر مزید آگےبڑھتا ہے تو چین بھرپور طریقے سے ضروری اقدامات اٹھائے گا اور اس کے تمام نتائج کا ذمہ دار جاپان ہوگا۔



  تازہ ترین   
مذاکرات کیلئے اسلام آباد جانے سے کبھی انکار نہیں کیا: ایرانی وزیر خارجہ
سمندری حدود کا دفاع مضبوط، پاک بحریہ میں جدید و منفرد ٹیکنالوجیز سے لیس خیبر کی شمولیت
بھارت دہشتگردی کا ڈرامہ رچانا چاہ رہا ہے، کولکتہ تک جا کر پھینٹی لگائیں گے: خواجہ آصف
امریکا، ایران ثالثی: دفتر خارجہ کی سوشل میڈیا پر سرگرم خبروں کی تردید
بھارت سفارتی محاذ پر ناک آؤٹ، پاکستان کا ثالث بن کر ابھرنا بڑا دھچکا ہے: بھارتی میگزین
آپریشن وعدہ صادق 4 کی 93ویں لہر: تل ابیب سمیت امریکی اڈے نشانہ، موساد ہیڈکوارٹرز تباہ
امریکا کیلئے خوفناک دن، ایران نے 2 لڑاکا طیارے، 2 میزائل، 3 ڈرون مار گرائے
وزیراعظم کا پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لٹر کمی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر