نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی برسلز میں ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیجارٹو سے ملاقات

برسلز (نیشنل ٹائمز) برسلز میں منعقدہ چوتھے یورپی یونین انڈو پیسفک وزارتی فورم کے موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیجارٹو سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ہنگری کے ساتھ دوطرفہ اور یورپی یونین دونوں سطحوں پر اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ نے سیاسی، اقتصادی، تجارتی، ثقافتی، دفاعی اور عوامی روابط سمیت دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔
فریقین نے دوطرفہ تعلقات میں حالیہ پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف شعبوں میں مزید تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا، جبکہ ہنگری کے وزیر خارجہ نے پاکستان میں ہنگری کی سرمایہ کاری کے لیے حمایت اور تعاون کی پیشکش پر شکریہ ادا کیا۔
ملاقات میں علاقائی اور عالمی امن و سلامتی سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں ممالک نے باہمی افہام و تفہیم کے فروغ اور دوطرفہ و کثیر القومی فورمز پر مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
ملاقات کے اختتام پر، دونوں وزرائے خارجہ نے 2026–2028 کے لیے ’’اسٹیپینڈیم ہنگریکم پروگرام‘‘ کے فریم ورک کے تحت تعاون کی تجدید سے متعلق مفاہمت نامے (MOU) پر دستخط کیے۔



  تازہ ترین   
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور
وزیراعظم نے اپوزیشن کو بامقصد مذاکرات کی دعوت دے دی
پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں، 5 جہنم واصل، کئی زخمی
وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی
وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ، کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر