نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی برسلز میں نیٹو ہیڈ کوارٹرز آمد اور سیکرٹری جنرل مارک روٹے سے ملاقات

برسلز (نیشنل ٹائمز) برسلز کے دورہ کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے نیٹو ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں سیکرٹری جنرل نیٹو مارک روٹے نے ان کا خیرمقدم کیا۔ بعدازاں دونوں رہنماؤں کی ملاقات ہوئی جس میں علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے علاقائی صورتحال پر پاکستان کا مؤقف پیش کرتے ہوئے مذاکرات، سفارت کاری اور بین الاقوامی قوانین و معاہدوں کی پاسداری کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا کو پرامن، مستحکم اور خوشحال بنانے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
فریقین نے پاکستان اور نیٹو کے مابین تعلقات کے فروغ اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بھی گفتگو کی۔
اس موقع پر سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ کیلئے پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی بھی ملاقات میں موجود تھے۔



  تازہ ترین   
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید
اسحاق ڈار کا اطالوی ہم منصب سے رابطہ، ثالثی کی کوششوں کو سراہنے پراظہار تشکر
ڈونلڈ ٹرمپ جنگ بندی معاہدے کی تقریب میں شرکت کیلئے جنیوا پہنچ گئے
پاکستان کی کوششیں کامیاب، امریکا اور ایران میں معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
ٹرمپ کا بحری ناکہ بندی فوری ختم اور آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان
ایران کی بھی امن معاہدے پر اتفاق کی تصدیق، جمعہ کو دستخط ہوں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر