نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی برسلز میں یورپی یونین کے کمشنر برائے امورِ داخلہ و مائیگریشن میگنس برونر سے ملاقات

برسلز (نیشنل ٹائمز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے برسلز میں یورپی یونین کے کمشنر برائے امور داخلہ و مائیگریشن میگنس برونر سے ملاقات کی۔ فریقین نے حال ہی میں منعقد ہونے والے پاکستان۔ای یو مائیگریشن موبلٹی ڈائیلاگ کو سراہا اور یورپی یونین میں ہنر مند لیبر کی قانونی نقل مکانی کو آسان اور منظم بنانے کے لیے ڈائیلاگ فریم ورک کی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں جانب نے نقل مکانی اور مزدوروں کی نقل و حرکت سے متعلق امور پر بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ’’یورا معاہدے‘‘ پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

کمشنر برونر نے غیر قانونی ہجرت کی روک تھام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔ دونوں اطراف نے ’’پاکستان۔یورپی یونین ٹیلنٹ پارٹنرشپ روڈ میپ‘‘ کے تحت غیر قانونی ہجرت کی روک تھام اور قانونی راستوں کے فروغ کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ کے لیے پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی بھی ملاقات میں موجود تھے۔



  تازہ ترین   
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور
وزیراعظم نے اپوزیشن کو بامقصد مذاکرات کی دعوت دے دی
پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں، 5 جہنم واصل، کئی زخمی
وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی
وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ، کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر