محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کی عمران خان کی بہنوں سے ملاقات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس نے عمران خان کی بہنوں سے ملاقات کی۔
بنی گالہ میں ملاقات کے بعد محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔محمود اچکزئی اچکزئی کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ ایک غلط فہمی ملک میں پھیلا دی گئی ہے کہ ایک آدمی ہے جو باغی ہے اس کوتوڑنا ہے، یہ 25 کروڑ انسانوں کی لڑائی ہے ، یہ زر اور زور کی بنیاد پر حکومت لی گئی۔اُنہوں نے کہا کہ لوگوں کی گھروں میں جاکر انہیِں بے عزت کیا گیا ،یہ جرم ہے ، ظالم حکمران کے سامنے کھڑا ہونا جہاد ہے،ہم مطمئن ہیں،کوں کہ اللہ مظلوم کے ساتھ ہے، کسی کی طاقت فرعون سے زیادہ نہیں ہے۔
علامہ ناصر عباس
علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے گالہ آئے تھے، گزشتہ رات ظلم ڈھایا گیا،اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں پر تشدد کیا، یہ ظلم کے مقابلے میں مسکرا رہی ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ 26 ویں اور 27 ویں ترمیم نے سسسٹم کو گرادیا ، پیکا ایکٹ کے ذریعے میڈیا کے گلے میں پھندا ڈال دیا، پاکستان نے اقوام متحدہ میں جو ووٹ دیا اس سے سب ایکسپوز ہوگیا ،آنے والا جمعہ آزمائش کا امتحان ہے۔
علیمہ خانم
عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات ہم اکیلی نہیں تھیں دیگر خواتین بھی ہمارے ساتھ تھیں، ان کا ارادہ مجھے جیلوں میں بھیجنے کا ہے،یہ ہم سب بہنوں کو جیل میں بھیج دیں ہمیں پرواہ نہیں ہے ،ہم پھراڈیالہ جائیں گی،چاہے مار دیں ہمیں کوئی ڈر نہیں۔
نورین نیاری
نورین نیازی نے کہا کہ ہم شکر گزار ہیں محمود اچکزئی کا،ہمین حوصلہ ملا ہے ، بانی کا درست فیصلہ تھا کہ دونوں تحریک چلائیں گے، یہ لوگوں کے گھروں میں گھسے ،ظلم کیا، اب جو تحریک چلے گی یہ دونوں لیڈ کریں گے ہم ساتھ ہوں گے۔



  تازہ ترین   
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید
اسحاق ڈار کا اطالوی ہم منصب سے رابطہ، ثالثی کی کوششوں کو سراہنے پراظہار تشکر
ڈونلڈ ٹرمپ جنگ بندی معاہدے کی تقریب میں شرکت کیلئے جنیوا پہنچ گئے
پاکستان کی کوششیں کامیاب، امریکا اور ایران میں معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
ٹرمپ کا بحری ناکہ بندی فوری ختم اور آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان
ایران کی بھی امن معاہدے پر اتفاق کی تصدیق، جمعہ کو دستخط ہوں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر