اُردو کے عہد ساز شاعر فیض احمد فیض کو دنیا چھوڑے 41 برس بیت گئے

لاہور(نیشنل ٹائمز)ترقی پسند،انسانی حقوق کے علمبردار، اُردو کے عہد ساز شاعر فیض احمد فیض کی 41 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔
فیض اپنی شاعری کے ذریعے محبت، انقلاب، اور انسانی حقوق کے پیغام کو عام کرنے میں کامیاب رہے، ان کی انقلابی سوچ آج بھی زندہ ہے، فیض احمد فیض کو نشان امتیاز سے نوازا گیا۔فیض احمد فیض 13 فروری 1911 کو پنجاب کے ضلع نارووال میں پیدا ہوئے تھے اور اردو ادب میں اپنے کام کی وجہ سے انہیں عالمی شہرت ملی۔نقش فریادی، دست صبا، زنداں نامہ، دست تہ سنگ، سروادی سینا، شام شہریاراں اورمیرے دل میرے مسافر فیض احمد فیض کے کلام کے مجموعے ہیں۔انہوں نے نثر میں بھی میزان، صلیبیں مرے دریچے میں، متاع لوح و قلم، ہماری قومی ثقافت اور ماہ و سال آشنائی جیسی یادگار کتابیں چھوڑیں، معروف شاعر کو 1962 میں سوویت یونین کی جانب سے لینن امن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا اور وہ ایشیا کے پہلے شاعر تھے جنہیں یہ ایوارڈ ملا۔فیض احمد فیض کا انتقال 73 سال کی عمر میں 20 نومبر 1984 کو ہوا اور وہ لاہور میں آسودۂ خاک ہیں۔



  تازہ ترین   
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور
وزیراعظم نے اپوزیشن کو بامقصد مذاکرات کی دعوت دے دی
پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں، 5 جہنم واصل، کئی زخمی
وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی
وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ، کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر