امریکہ جی 20کی صدارت چاہتا ہے تو سربراہ اجلاس میں لازمی شرکت کرے، جنوبی افریقی وزیر خارجہ

جوہانسبرگ(شِنہوا)جنوبی افریقہ کے وزیر برائے بین الاقوامی تعلقات و تعاون رونلڈ لامولا نے کہا ہے کہ اگر واشنگٹن گروپ آف 20 (جی 20) کی صدارت باضابطہ طور پر حاصل کرنا چاہتا ہے تو پھر امریکہ کو جوہانسبرگ میں ہونےوالے سربراہ اجلاس میں اپنے حکام کو لازمی بھیجنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم جوہانسبرگ میں جی 20 کی صدارت امریکہ کو سونپنے کو تیار ہیں لیکن اگر امریکی نمائندے اس میں شرکت نہیں کرتے تو جنوبی افریقہ سربراہ اجلاس کے نتائج اور رہنماؤں کےاعلامیے کو جاری کر نے کاعمل مکمل کرے گا۔ اگر امریکہ صدارت کی رسمی حوالگی چاہتا ہے تو انہیں یہاں آنا پڑے گا۔صحافیوں کو سربراہ اجلاس کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ عالمی رہنماؤں کا خیر مقدم کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا پختہ یقین ہے کہ جنوبی افریقہ میں سربراہی اجلاس کے نتائج نہایت جامع ہوں گے اور افریقی براعظم اور عالمی جنوب کے مقصد کے لئے ایک پائیدار میراث چھوڑ جائیں گے، جو جنوبی افریقہ کی تاریخی جی20 صدارت سے بھی آگے تک اثر رکھے گی۔جی 20 رہنماؤں کا سربراہی اجلاس جنوبی افریقہ کے سب سے بڑے شہر اور اقتصادی مرکز جوہانسبرگ کے نیسریک ایکسپو سنٹر میں ہفتہ سے اتوار تک منعقد ہوگا۔



  تازہ ترین   
مذاکرات کیلئے اسلام آباد جانے سے کبھی انکار نہیں کیا: ایرانی وزیر خارجہ
سمندری حدود کا دفاع مضبوط، پاک بحریہ میں جدید و منفرد ٹیکنالوجیز سے لیس خیبر کی شمولیت
بھارت دہشتگردی کا ڈرامہ رچانا چاہ رہا ہے، کولکتہ تک جا کر پھینٹی لگائیں گے: خواجہ آصف
امریکا، ایران ثالثی: دفتر خارجہ کی سوشل میڈیا پر سرگرم خبروں کی تردید
بھارت سفارتی محاذ پر ناک آؤٹ، پاکستان کا ثالث بن کر ابھرنا بڑا دھچکا ہے: بھارتی میگزین
آپریشن وعدہ صادق 4 کی 93ویں لہر: تل ابیب سمیت امریکی اڈے نشانہ، موساد ہیڈکوارٹرز تباہ
امریکا کیلئے خوفناک دن، ایران نے 2 لڑاکا طیارے، 2 میزائل، 3 ڈرون مار گرائے
وزیراعظم کا پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لٹر کمی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر