برطانیہ میں سیاسی پناہ کی پالیسی بدلنے سمیت بڑے منصوبے لا رہے ہیں: شبانہ محمود

لندن(نیشنل ٹائمز) برطانوی سیکرٹری داخلہ شبانہ محمود نے کہا ہے کہ برطانیہ میں سیاسی پناہ کی پالیسی بدلنے سمیت بڑے منصوبے لا رہے ہیں۔
برطانوی سیکرٹری داخلہ شبانہ محمود نے دعویٰ کیا ہے کہ غیر قانونی نقل مکانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے سیاسی پناہ کے دعوؤں کی پالیسی کو تبدیل کرنے سمیت دیگر بڑے منصوبوں کی نقاب کشائی کرنے جا رہے ہیں جس سے برطانیہ غیر قانونی مہاجرین سے محفوظ ہو جائے گا۔برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق سیکرٹری داخلہ کی طرف سے کیے جانے والے اعلان کے مطابق نئے اقدامات میں ایسے لوگ بھی شامل ہوں گے جن کو پناہ دی گئی، جنہیں مستقل طور پر آباد کار حیثیت کے لیے درخواست دینے سے قبل 20 سال انتظار کرنا ہوگا۔نئے منصوبوں میں اس امر پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی کہ جن لوگوں کو برطانیہ میں پناہ دی گئی ہے ان کی حیثیت کا از سر نوجائزہ لیا جائے گا یا پھر ایسے ممالک سے تعلق رکھنے والے باشندے جن کے ملک میں وہ محفوظ ہیں انہیں واپس جانے کے لیے بھی کہا جا سکتا ہے۔دوسری طرف شیڈو ہوم سیکرٹری کرس فلپ نے کہا ہے کہ کنزرویٹو ایک ہفتے کے اندر غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کر دیں گے، لبرل ڈیموکریٹ رہنما سر ایڈ ڈیوی نے سیاسی پناہ کے متلاشیوں کو کام کرنے کا حق دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔حکومت کا دعوی ہے کہ نئی تبدیلیوں کا مقصد برطانیہ کو غیر قانونی تارکین وطن کے لیے ایک کم پرکشش مقام بنانا ہے کیونکہ اس غیر قانونی نقل مکانی کے بعد چھوٹی کشتیوں پر آنے والے پناہ کے دعوے کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
مذاکرات کیلئے اسلام آباد جانے سے کبھی انکار نہیں کیا: ایرانی وزیر خارجہ
سمندری حدود کا دفاع مضبوط، پاک بحریہ میں جدید و منفرد ٹیکنالوجیز سے لیس خیبر کی شمولیت
بھارت دہشتگردی کا ڈرامہ رچانا چاہ رہا ہے، کولکتہ تک جا کر پھینٹی لگائیں گے: خواجہ آصف
امریکا، ایران ثالثی: دفتر خارجہ کی سوشل میڈیا پر سرگرم خبروں کی تردید
بھارت سفارتی محاذ پر ناک آؤٹ، پاکستان کا ثالث بن کر ابھرنا بڑا دھچکا ہے: بھارتی میگزین
آپریشن وعدہ صادق 4 کی 93ویں لہر: تل ابیب سمیت امریکی اڈے نشانہ، موساد ہیڈکوارٹرز تباہ
امریکا کیلئے خوفناک دن، ایران نے 2 لڑاکا طیارے، 2 میزائل، 3 ڈرون مار گرائے
وزیراعظم کا پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لٹر کمی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر