پولیس حراست سے فرار سابق اے ڈی سی آر سیالکوٹ دوبارہ گرفتار

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) راولپنڈی کرپشن کیس میں پولیس حراست سے فرار ہونے والے سابق اے ڈی سی آر سیالکوٹ اقبال سنگھیڑا کو پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی پولیس کی خصوصی ٹیم نے اقبال سنگھیڑا کو گرفتار کر لیا، گرفتاری کے بعد ملزم کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا جا رہا ہے۔ملزم کی گرفتاری کیلئے تین مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں، تینوں ٹیموں کی سربراہی و سپرویژن ایس پی صدر ڈویژن انعم شیر خان کو سونپی گئی، ملزم اقبال سنگھیڑا 13 نومبر کو راولپنڈی سے لاہور منتقلی کے دوران پولیس حراست سے فرار ہوگیا تھا۔دوسری جانب غفلت کا مظاہرہ کرنے والے چاروں پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا جبکہ چکری ریسٹ ایریا کے علاقے کی جیو فینسنگ کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا، گرفتار چاروں پولیس اہلکاروں کو عدالت نے گزشتہ روز جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا تھا۔غفلت کا مظاہرہ کرنے والے چاروں پولیس اہلکاروں کا موبائل ڈیٹا بھی پولیس نے حاصل کر لیا، موبائل ڈیٹا کے ذریعے پولیس اہلکاروں کی ملزمان سے رابطہ کی تصدیق کی جائے گی۔ملزم کے فرار میں استعمال گاڑی کا ڈیٹا حاصل کرنے کیلئے مختلف اضلاع کے ایکسائز دفتر کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا، گاڑی کا نمبر مکمل نہ ہونے پر گاڑی کی رجسٹریشن تفصیلات حاصل کرنے میں پولیس کو مشکلات کا سامنے ہے۔این ایچ اے سے تفصیلات کے لئے مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں پوچھا گیا کہ ملزم کے فرار میں استعمال گاڑی موٹروے کے کس ٹول پلازہ سے باہر گئی۔واضح رہے کہ ملزم اقبال سنگھیڑا 13نومبر کو چکری ریسٹ ایریا میں پولیس حراست سے فرار ہوا تھا، ملزم اینٹی کرپشن عدالت راولپنڈی میں پیشی کے بعد لاہور جیل منتقلی کے دوران فرار ہوا، ملزم کے فرار پر اس کے بھائی سمیت 6 نامعلوم ملزمان اور 4 پولیس اہلکاروں پر مقدمہ درج ہے۔



  تازہ ترین   
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور
وزیراعظم نے اپوزیشن کو بامقصد مذاکرات کی دعوت دے دی
پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں، 5 جہنم واصل، کئی زخمی
وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی
وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ، کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر