اسحاق ڈار تین روزہ سرکاری دورے پر برسلز پہنچ گئے

برسلز(نیشنل ٹائمز) نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار یورپی یونین کی نمائندۂ اعلیٰ برائے خارجہ امور کایا کالاس کی خصوصی دعوت پر تین روزہ سرکاری دورے پر برسلز پہنچ گئے۔
برسلز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا استقبال سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ، یورپی یونین، بیلجیم اور لکسمبرگ کے لیے پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی اور سفارت خانۂ پاکستان کے دیگر افسران نے پرتپاک انداز میں کیا۔
دورے کے دوران نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ برسلز میں ہونے والے پاکستان۔ای یو اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے ساتویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ چوتھے ای یو انڈو پیسیفک وزارتی فورم میں بھی شرکت کریں گے جہاں علاقائی اور عالمی اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
سینیٹر اسحاق ڈار برسلز میں میرٹائم سکیورٹی سے متعلق منعقدہ اجلاس میں بھی شریک ہوں گے، جبکہ اس فورم کے موقع پر ان کی مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے اہم دو طرفہ ملاقاتیں بھی طے ہیں۔
توقع ہے کہ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ کا یہ دورہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور وسعت دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔



  تازہ ترین   
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور
وزیراعظم نے اپوزیشن کو بامقصد مذاکرات کی دعوت دے دی
پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں، 5 جہنم واصل، کئی زخمی
وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی
وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ، کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر