یوکرین فرانس سے 100 رافیل طیارے خریدے گا، معاہدے پر دستخط

پیرس(نیشنل ٹائمز) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے فرانس کے ساتھ آئندہ 10 سال کے لیے 100 رافیل جنگی طیارے حاصل کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دیے۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق زیلنسکی اس وقت پیرس میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے ملاقات کے لیے موجود ہیں، ایسے موقع پر جب حالیہ ہفتوں میں روس نے یوکرین پر ڈرون اور میزائل حملوں میں اضافہ کیا ہے۔دستخط کی تقریب کے بعد زیلنسکی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ یہ دنیا کا سب سے بہترین فضائی دفاعی معاہدہ ہوگا۔فرانسیسی صدارتی محل ایلیزے نے طیاروں کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے میں رافیل کے علاوہ فضائی دفاعی نظام، بم اور ڈرون بھی شامل ہیں، اور یہ تمام سامان داسوٹ کی جانب سے نیا تیار کردہ ہوگا، یعنی فرانس اپنے ذخائر سے کچھ منتقل نہیں کرے گا۔فرانسیسی صدر میکرون نے کہا ہے کہ ہم نے 100 رافیل طیاروں کی منصوبہ بندی کی ہے، یہ ایک بہت بڑی تعداد ہے۔ یوکرینی فوج کی دوبارہ تشکیل کے لیے یہی ضروری ہے، یہ ڈیل فرانس اور ڈسالٹ کے لیے بھی مثبت پیش رفت ہے۔واضح رہے کہ معاہدے کی خبر کے بعد ڈسالٹ کے حصص میں نمایاں اضافہ ہوا اور 1137 جی ایم ٹی تک 7.4 فیصد اوپر رہے۔رپورٹ کے مطابق فرانس آئندہ دو برسوں میں مرحلہ وار طیاروں کی ترسیل کا آغاز کرے گا، دونوں ممالک نے دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے اور تکنیکی اشتراک بڑھانے پربھی اتفاق کیا ہے۔



  تازہ ترین   
مذاکرات کیلئے اسلام آباد جانے سے کبھی انکار نہیں کیا: ایرانی وزیر خارجہ
سمندری حدود کا دفاع مضبوط، پاک بحریہ میں جدید و منفرد ٹیکنالوجیز سے لیس خیبر کی شمولیت
بھارت دہشتگردی کا ڈرامہ رچانا چاہ رہا ہے، کولکتہ تک جا کر پھینٹی لگائیں گے: خواجہ آصف
امریکا، ایران ثالثی: دفتر خارجہ کی سوشل میڈیا پر سرگرم خبروں کی تردید
بھارت سفارتی محاذ پر ناک آؤٹ، پاکستان کا ثالث بن کر ابھرنا بڑا دھچکا ہے: بھارتی میگزین
آپریشن وعدہ صادق 4 کی 93ویں لہر: تل ابیب سمیت امریکی اڈے نشانہ، موساد ہیڈکوارٹرز تباہ
امریکا کیلئے خوفناک دن، ایران نے 2 لڑاکا طیارے، 2 میزائل، 3 ڈرون مار گرائے
وزیراعظم کا پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لٹر کمی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر