بنگلا دیش میں عوامی انصاف کی فتح، مودی سرپرستی میں قائم علاقائی تسلط کا خاتمہ

ڈھاکا(نیشنل ٹائمز) بنگلا دیش میں عوامی انصاف کی جماعت کی فتح کے بعد خطے کی سیاسی بساط کا منظرنامہ بدل گیا۔
سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف فیصلوں نے بھارتی اثر و رسوخ پر بھی سوالات کھڑے کر دیئے، بھارتی حمایت یافتہ شیخ حسینہ واجد ملک چھوڑ کر مبینہ طور پر اپنے ’’ہینڈلرز‘‘ کے پاس پناہ لے چکی ہیں۔بنگلا دیشی عدالت نے سنگین فیصلے سناتے ہوئے شیخ حسینہ واجد کو انسانیت کے خلاف جرائم کی مرتکب قرار دیا جبکہ ایک اور مقدمے میں انہیں تازندگی قید کی سزا سنا دی گئی، انٹرنیشنل کرائم ٹریبونل کے تین رکنی بنچ نے فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیرداخلہ اسد الزماں کمال اور سابق آئی جی چودھری عبداللہ المامون کو بھی مجرم قرار دیا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شیخ حسینہ نے 2024 کے عوامی مظاہروں کے دوران طلبہ کے جائز مطالبات سننے کے بجائے طاقت کا استعمال کیا، فسادات کو ہوا دی اور مظاہرین کے خلاف مہلک ہتھیار استعمال کرائے۔عالمی جریدے الجزیرہ کے مطابق اقوامِ متحدہ نے بتایا کہ 2024 کی تحریک کے دوران تقریباً 1400 افراد مارے گئے تھے، نئی دہلی غالباً حسینہ واجد کو بنگلا دیش کے حوالے نہیں کرے گا۔دوسری جانب بنگلا دیشی وزارتِ خارجہ نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شیخ حسینہ واجد اور سابق وزیر داخلہ اسد الزماں کمال کو فوری طور پر ڈھاکا کے حوالے کرے، مجرمان کو پناہ دینا انصاف کی توہین ہے۔بنگلا دیش نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ بھارت کو خطے میں قانون کی بالادستی کے لیے عدالتی فیصلوں کا احترام کرنا ہوگا۔اب اہم سوال یہ ہے کہ کیا بھارت سزائے موت کی مجرم شیخ حسینہ واجد کو بنگلہ دیش کے حوالے کرے گا یا نہیں؟ مودی حکومت کی جانب سے بنگلا دیش میں مظالم کی مرتکب شیخ حسینہ کو پناہ دینا تاحال آمریت کی کھلی حمایت قرار دیا جارہا ہے۔



  تازہ ترین   
مذاکرات کیلئے اسلام آباد جانے سے کبھی انکار نہیں کیا: ایرانی وزیر خارجہ
سمندری حدود کا دفاع مضبوط، پاک بحریہ میں جدید و منفرد ٹیکنالوجیز سے لیس خیبر کی شمولیت
بھارت دہشتگردی کا ڈرامہ رچانا چاہ رہا ہے، کولکتہ تک جا کر پھینٹی لگائیں گے: خواجہ آصف
امریکا، ایران ثالثی: دفتر خارجہ کی سوشل میڈیا پر سرگرم خبروں کی تردید
بھارت سفارتی محاذ پر ناک آؤٹ، پاکستان کا ثالث بن کر ابھرنا بڑا دھچکا ہے: بھارتی میگزین
آپریشن وعدہ صادق 4 کی 93ویں لہر: تل ابیب سمیت امریکی اڈے نشانہ، موساد ہیڈکوارٹرز تباہ
امریکا کیلئے خوفناک دن، ایران نے 2 لڑاکا طیارے، 2 میزائل، 3 ڈرون مار گرائے
وزیراعظم کا پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لٹر کمی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر