ایف سی بلوچستان نارتھ کے 68 ویں لیڈیز بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

کوئٹہ(نیشنل ٹائمز) فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) کے 68ویں لیڈیز بیچ کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کوئٹہ میں ہوئی جس میں 89 خواتین تربیت کی تکمیل پر فورس میں باقاعدہ شامل ہو گئیں۔تقریب کے آغاز پر مہمانِ خصوصی کور کمانڈر بلوچستان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، ایف سی بلوچستان نارتھ میں شمولیت اختیار کرنے والی بلوچستان کی 89 خواتین بلوچستان اور پاکستان کا فخر ہونے کے ساتھ ساتھ نوجوان خواتین کیلئے مثالی رول ماڈل بھی قرار دی گئیں۔مہمانِ خصوصی نے کامیابی سے تربیت مکمل کرنے والی تمام لیڈی سولجرز اور ان کے اہلِ خانہ کو مبارکباد دی، پریڈ میں قبائلی عمائدین، سول سوسائٹی اور معزز شخصیات کی شرکت نے ایف سی اور عوام کے باہمی اعتماد کو مزید تقویت دی۔تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والی لیڈی سولجرز میں خصوصی انعامات تقسیم کیے گئے، مقامی بلوچ لیڈیز بیچ کی شمولیت ایف سی بلوچستان نارتھ میں مقامی خواتین کی بڑھتی ہوئی نمائندگی کا مظہر ہے۔



  تازہ ترین   
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور
وزیراعظم نے اپوزیشن کو بامقصد مذاکرات کی دعوت دے دی
پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں، 5 جہنم واصل، کئی زخمی
وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی
وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ، کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر