شہباز شریف کا نومنتخب وزیراعظم آزادکشمیر سے رابطہ، دلی مبارکباد پیش

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہبازشریف نے آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے راجہ فیصل ممتاز راٹھور کو آزاد جموں و کشمیرکا وزیراعظم منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔شہباز شریف نے انہیں وفاق کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کی ترقی اور خوشحالی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، آزاد کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بھرپور تعاون کریں گے تاکہ خطے میں پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ فیصل ممتاز راٹھور کا وزیراعظم منتخب ہونا پیپلز پارٹی اور جیالوں کی بڑی کامیابی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت میں کشمیری عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے وزیراعلیٰ سندھ کا شکریہ ادا کیا اور کراچی میں مقیم کشمیریوں کے حوالے سے بات کی، مراد علی شاہ نے کراچی میں مقیم کشمیری بھائیوں کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔



  تازہ ترین   
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید
اسحاق ڈار کا اطالوی ہم منصب سے رابطہ، ثالثی کی کوششوں کو سراہنے پراظہار تشکر
ڈونلڈ ٹرمپ جنگ بندی معاہدے کی تقریب میں شرکت کیلئے جنیوا پہنچ گئے
پاکستان کی کوششیں کامیاب، امریکا اور ایران میں معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
ٹرمپ کا بحری ناکہ بندی فوری ختم اور آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان
ایران کی بھی امن معاہدے پر اتفاق کی تصدیق، جمعہ کو دستخط ہوں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر