عرفان صدیقی کی خالی ہونے والی سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ کا شیڈول جاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب سے سینیٹ کی جنرل نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق سینیٹ کی جنرل نشست پر پولنگ 9 دسمبر کو ہوگی، یہ نشست سینیٹر عرفان الحق صدیقی کی وفات کے باعث خالی ہوئی ہے۔ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق امیدوار 20 اور 21 نومبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں جب کہ نامزدگی فارم کی جانچ پڑتال 25 نومبر کو ہوگی،کاغذات نامزدگی کی منظوری یا رد ہونے کے خلاف اپیلیں 27 نومبر تک دائر کی جا سکیں گی۔سینیٹ کی جنرل نشست پر پولنگ 9 دسمبر کو صوبائی اسمبلی بلڈنگ پنجاب میں صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی، صوبائی اسمبلی پنجاب کے ارکان سینیٹر منتخب کرنے کے لیے کریں گے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی 11 نومبر کو انتقال کرگئے تھے جس کے باعث سینیٹ کی جنرل نشست خالی ہوئی تھی۔



  تازہ ترین   
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور
وزیراعظم نے اپوزیشن کو بامقصد مذاکرات کی دعوت دے دی
پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں، 5 جہنم واصل، کئی زخمی
وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی
وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ، کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر