بدلتی دُنیا میں بھی پاکستان کا اہم کردار، ہمیں سفارتی سطح پر بڑی کامیابیاں ملیں:عطا تارڑ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بدلتی دُنیا میں بھی پاکستان کا اہم کردار ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں ’ بدلتی دنیا میں پاکستان کے کردار کے عنوان سے مباحثہ‘سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دیں، پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف 90ہزار جانوں کی قربانی دی۔اُنہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کا اربوں ڈالرز کا نقصان ہوا، ہم نے بھارتی جارحیت کا بھی منہ توڑ جواب دیا، نوجوانوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے بھارتی پروپیگنڈا کو بے نقاب کیا۔وفاقی وزیراطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی فعال ہے، ہمیں سفارتی سطح پر بڑی کامیابیاں ملی ہیں، پاکستان نے بیانیے کو پوری دُنیا کے سامنےرکھا جسے عالمی سطح پر بھی بڑی تقویت ملی، بیانیہ پیش کرنے میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا بھی اہم کردار ہے۔عطا تارڑ نے کہا کہ بدلتی دُنیا میں بھی پاکستان کا اہم کردار ہے، پاکستان میں 14سال بعد ایس سی او کانفرنس کا انعقاد ہوا، غزہ جنگ بندی میں بھی ہم نے اہم کردار ادا کیا۔اُن کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے سربراہان مملکت نے ایس سی او کانفرنس میں شرکت کی، سعودی عرب کےساتھ تاریخی دفاعی معاہدہ پاکستان کی اہم کامیابی ہے،حکومتی اقدامات کی بدولت معیشت مستحکم ہوئی۔وفاقی وزیراطلاعات ونشریات نے کہا کہ عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کیا،سعودی عرب کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو فروغ مل رہا ہے، بھارت کے خلاف عظیم کامیابی سے عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا۔



  تازہ ترین   
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور
وزیراعظم نے اپوزیشن کو بامقصد مذاکرات کی دعوت دے دی
پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں، 5 جہنم واصل، کئی زخمی
وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی
وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ، کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر