حیدر آباد: پٹاخوں کی فیکٹری میں دھماکے کے مزید 2 زخمی دم توڑ گئے

حیدر آباد(نیشنل ٹائمز) حیدرآباد میں پٹاخوں کی فیکٹری میں دھماکے کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی۔
دھماکے کے 5 زخمی سول ہسپتال کراچی میں زیر علاج تھے جن میں سے دو زخمی دم توڑ گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 45 سالہ شیراز اور 35 سالہ نعیم شامل ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے زخمی مزدوروں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کردی، فیکٹری میں حفاظتی انتظامات کا مکمل آڈٹ کرنے کا حکم بھی دے دیا۔واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے خلاف قانون پٹاخوں کے گوداموں، فیکٹریوں اور ایل پی جی فِلنگ پوائنٹس کی نشاندہی اور بندش کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دیں، جاری نوٹیفکیشن کے مطابق غیر قانونی گوداموں، دکانوں اور فیکٹریوں کا سروے اور کریک ڈاؤن ہوگا، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو کارروائی کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔کمیٹیاں مارکیٹس، گوداموں اور پوشیدہ مقامات کا معائنہ کرکے رپورٹ پیش کریں گی، قوانین اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر فیکٹریاں اور گودام فوری طور پر سیل کئیے جائیں گے، خلاف ورزی پر تمام مواد ضبط کیا جائے گا اور مالکوں اور سہولت کاروں کیخلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔ڈپٹی کمشنر حیدر آباد زین العابدین نے ہفتہ وار رپورٹس جمع کروانے اور پیشرفت اجلاس بلانے کی بھی ہدایات جاری کی ہیں، خیال رہے کہ گزشتہ روز حیدرآباد میں پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں زوردار دھماکہ ہوا تھا جس میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی کوششیں کامیاب، امریکا اور ایران میں معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
ٹرمپ کا بحری ناکہ بندی فوری ختم اور آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان
ایران کی بھی امن معاہدے پر اتفاق کی تصدیق، جمعہ کو دستخط ہوں گے
امن معاہدہ کشیدگی میں کمی، مذاکرات کے ذریعے امن کی طرف اہم قدم ہے: بلاول بھٹو
امریکی نائب صدر نے معاہدے کو مشرق وسطیٰ میں نئے دور کے آغاز کی علامت قرار دیدیا
عالمی برادری کا ایران امریکا معاہدے کا خیرمقدم، پاکستان کی ثالثی پر تعریف
ایران امریکا معاہدہ: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 4500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر