لفظ ’’پاکستان‘‘ کے موجد چودھری رحمت علی کا آج یوم ولادت منایا جا رہا ہے

لاہور(نیشنل ٹائمز) لفظ ’’پاکستان‘‘ کے موجد چودھری رحمت علی کا آج یوم ولادت منایا جا رہا ہے، چودھری رحمت علی کا شمار برصغیر کے نہایت متحرک اور فعال سیاست دانوں میں ہوتا ہے جنہوں نے قیام پاکستان میں ایک منفرد اور مثالی کردار ادا کیا۔نقاش پاکستان چودھری رحمت علی 16 نومبر 1897ء کو مشرقی پنجاب کے ضلع ہوشیار پور میں ایک متوسط زمیندار گھرانے میں پیدا ہوئے، جالندھر سے میٹرک اور 1918ء میں لاہور سے بی اے کیا۔انہوں نے محض 18 سال کی عمر میں پہلی مرتبہ 1915ء میں اسلامیہ کالج لاہور میں بزم شبلی کے افتتاحی اجلاس میں ہندوستان کے شمالی علاقوں کو ایک مسلم ریاست میں تبدیل کرنے کی تجویز پیش کی، پھر 1928ء میں ایچی سن کالج میں لیکچرار مقرر ہوئے۔چودھری رحمت علی صحافت سے بھی منسلک رہے، 1933ء میں کیمبرج یونیورسٹی سے قانون اور سیاست کی ڈگریاں لیں، اسی دوران لندن میں تیسری گول میز کانفرنس کے موقع پر مشہور زمانہ کتابچہ ’’ناؤ آر نیور‘‘ میں پہلی بار لفظ “پاکستان” کو مسلمانوں کی علیحدہ مملکت کیلئے استعمال کیا۔بالآخر 14 اگست 1947ء کو چودھری رحمت علی کے تجویز کردہ نام کو تعبیر مل گئی اور پاکستان وجود میں آگیا، چودھری رحمت علی اپریل 1948ء میں پاکستان تشریف لائے لیکن قائد اعظم کی وفات کے بعد واپس انگلستان لوٹ گئے جہاں 3 فروری 1951ء کو وفات پائی اور کیمبرج میں آسودہ خاک ہوئے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی کوششیں کامیاب، امریکا اور ایران میں معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
ٹرمپ کا بحری ناکہ بندی فوری ختم اور آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان
ایران کی بھی امن معاہدے پر اتفاق کی تصدیق، جمعہ کو دستخط ہوں گے
امن معاہدہ کشیدگی میں کمی، مذاکرات کے ذریعے امن کی طرف اہم قدم ہے: بلاول بھٹو
امریکی نائب صدر نے معاہدے کو مشرق وسطیٰ میں نئے دور کے آغاز کی علامت قرار دیدیا
عالمی برادری کا ایران امریکا معاہدے کا خیرمقدم، پاکستان کی ثالثی پر تعریف
ایران امریکا معاہدہ: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 4500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر