سری نگر میں پولیس سٹیشن کمپاؤنڈ میں دھماکا، 9 افراد ہلاک، 27 زخمی

سری نگر(نیشنل ٹائمز)مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر میں پولیس سٹیشن کمپاؤنڈ میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 27 زخمی گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکے کے بعد پولیس سٹیشن میں آگ لگ گئی جس سے کئی گاڑیاں جل گئیں، دھماکا ضبط شدہ امونیم نائٹریٹ پھٹنے سے ہوا۔ابتدائی رپورٹس کے مطابق دھماکے سے پولیس اسٹیشن کے اندر بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، کئی گاڑیاں مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں آگئیں جبکہ عمارت کے کچھ حصے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد پولیس اہلکار اور فرانزک ماہرین ہیں، زخمیوں میں سے پانچ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بھی دھماکے کے نتیجے میں بھاری جانی نقصان ہوا تھا، نئی دہلی کار دھماکا لال قلعہ میٹرو سٹیشن کے گیٹ نمبر ایک کے نزدیک کھڑی ایک گاڑی میں ہوا، بھارتی حکام واقعے میں 12 افراد کی ہلاکتوں اور کم از کم 20 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی۔



  تازہ ترین   
مذاکرات کیلئے اسلام آباد جانے سے کبھی انکار نہیں کیا: ایرانی وزیر خارجہ
سمندری حدود کا دفاع مضبوط، پاک بحریہ میں جدید و منفرد ٹیکنالوجیز سے لیس خیبر کی شمولیت
بھارت دہشتگردی کا ڈرامہ رچانا چاہ رہا ہے، کولکتہ تک جا کر پھینٹی لگائیں گے: خواجہ آصف
امریکا، ایران ثالثی: دفتر خارجہ کی سوشل میڈیا پر سرگرم خبروں کی تردید
بھارت سفارتی محاذ پر ناک آؤٹ، پاکستان کا ثالث بن کر ابھرنا بڑا دھچکا ہے: بھارتی میگزین
صدر اور وزیراعظم کا ذوالفقار علی بھٹو کو برسی پر خراجِ عقیدت
آپریشن وعدہ صادق 4 کی 93ویں لہر: تل ابیب سمیت امریکی اڈے نشانہ، موساد ہیڈکوارٹرز تباہ
امریکا کیلئے خوفناک دن، ایران نے 2 لڑاکا طیارے، 2 میزائل، 3 ڈرون مار گرائے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر