اکانومسٹ نے وہی لکھا جو ہم بتاتے رہے ہیں: حنیف عباسی

کراچی(نیشنل ٹائمز) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ اکانومسٹ نے وہی لکھا جو ہم بتاتے رہے ہیں۔
شہر قائد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے اقتدار میں قابض رہنے کے لیے سازشیں کیں ، تحریک انصاف نے ہندوستان اور اسرائیل سے فنڈنگ لی۔اُنہوں نے کہا ہے کہ اکانومسٹ نے وہی لکھا جو ہم بتاتے رہے ہیں، تحریک انصاف کے حامی یہ آرٹیکل بار بار پڑھیں، 1992 کے بعد عمران خان کی صرف ایک ہی کوشش تھی کہ اقتدار میں آ جائیں۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ عوام کو خدمت کا درس دینے والے خود کرپشن میں ڈوبے ہوئے تھے، موجودہ وزیراعظم کا پوری دنیا میں استقبال جادو ٹونے کی بنیاد پر نہیں ہوتا۔حنیف عباسی نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور میں اقتدار جادوگرنی کے ہاتھوں میں تھا، کالے جادو پر یقین رکھنے والی خاتون کا سب پر قبضہ ہو گیا، یہ دھوکے دے کر لوگوں سے پیسے کمانے والے تھے۔اُن کا کہنا تھا کہ آئینی فیصلوں سے لے کر کابینہ کی تشکیل تک سب بشریٰ پیرنی کے ہاتھوں میں تھا، یہ شخص ایک نشست کے لیے پرویز مشرف کی منتیں کرتا رہا۔وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں بشریٰ بی بی کے کہنے پر تقرر وتبادلے ہوئے، آفس آنے اور جانے کا وقت بھی پیرنی طے کرتی تھی، اِن کے دور میں دوست ممالک سے تعلقات خراب کیے گئے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی کوششیں کامیاب، امریکا اور ایران میں معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
ٹرمپ کا بحری ناکہ بندی فوری ختم اور آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان
ایران کی بھی امن معاہدے پر اتفاق کی تصدیق، جمعہ کو دستخط ہوں گے
امن معاہدہ کشیدگی میں کمی، مذاکرات کے ذریعے امن کی طرف اہم قدم ہے: بلاول بھٹو
امریکی نائب صدر نے معاہدے کو مشرق وسطیٰ میں نئے دور کے آغاز کی علامت قرار دیدیا
عالمی برادری کا ایران امریکا معاہدے کا خیرمقدم، پاکستان کی ثالثی پر تعریف
ایران امریکا معاہدہ: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 4500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر