بشریٰ بی بی 4 سال حلال کرپشن کرواتی رہیں: عظمیٰ بخاری

لاہور(نیشنل ٹائمز) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ چار سال تک کوچ اور پیرنی نے بانی پی ٹی آئی کو بیوقوف بنایا، تبدیلی اور کرپشن کے خاتمے کے دعویدار سے بشریٰ بی بی حلال کرپشن کرواتی رہیں۔عالمی جریدے کی بشریٰ بی بی سے متعلق خصوصی رپورٹ پر عظمیٰ بخاری نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جریدے کی بشریٰ بی بی پر رپورٹ 100 فیصد درست اور حقائق کے مطابق ہے۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے بعد بشریٰ بی بی کے کارناموں کے چرچے عالمی میڈیا میں ہو رہے ہیں، رپورٹ نے جعلی پیرخانے اور روحانیت میں چھپی شیطانیت سے پردہ اٹھایا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنکی، گوگی، کوچ اور بزدار نے مل کر بانی پی ٹی آئی کو چار سال ڈگڈگی پر نچایا، جادو ٹونے سے جعلی پیرخانے چلتے ہیں، ملک اور معیشت نہیں چلتے۔عظمیٰ بخاری کا یہ بھی کہنا تھا کہ مخالفین کو دیوار میں چنوانے والوں کی روحانیت تین سال سے دفن ہوگئی ہے، مریم نواز اور رانا ثناءاللّٰہ کو بشریٰ بی بی کی فرمائش پر مینٹل ٹارچر کیا جاتا تھا، آج مریم نواز کی حکومت میں بشریٰ بی بی کو جیل میں بی کلاس کی سہولتیں مہیا کی جا رہی ہیں، یہ اپنا اپنا ظرف ہے۔



  تازہ ترین   
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور
وزیراعظم نے اپوزیشن کو بامقصد مذاکرات کی دعوت دے دی
پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں، 5 جہنم واصل، کئی زخمی
وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی
وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ، کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر