انٹرپول نے مونس الٰہی کے ریڈ وارنٹ کا معاملہ نمٹا دیا

لاہور(نیشنل ٹائمز) رہنما تحریک انصاف مونس الٰہی کے انٹرپول ریڈ وارنٹ کے اجرا کا معاملہ، انٹرپول نے ریڈ وارنٹ کا معاملہ نمٹا دیا۔
حکومت پاکستان نے انٹرپول کو مونس الٰہی کی گرفتاری کے لیے ریڈ وارنٹ کے حصول کے لئے رجوع کیا تھا، انٹرپول نے معاملے کا جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلے کا اعلان کر دیا۔ذرائع کے مطابق دو سال انٹرپول نے معاملے پر فریقین کو سنا، مونس الٰہی نے بھی انٹرپول کے سامنے اپنا موقف رکھا، سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل کریمنل پولیس آرگنائزیشن کی جانب سے فیصلے کا باضابطہ لیٹر جاری کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق مونس الٰہی کی بیرون ملک کسی ایئرپورٹ پر گرفتاری نہیں ہوسکے گی، مونس الٰہی طویل عرصے سے بیرون ملک ہیں۔مونس الٰہی کے خلاف حکومت نے متعدد مقدمات بنا رکھے ہیں، حکومت مونس الٰہی کے حوالے سے انٹرپول کا تعاون چاہتی تھی۔



  تازہ ترین   
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور
وزیراعظم نے اپوزیشن کو بامقصد مذاکرات کی دعوت دے دی
پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں، 5 جہنم واصل، کئی زخمی
وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی
وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ، کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر