سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس، نئے رولز 2025 متفقہ طور پر منظور

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سپریم کورٹ آف پاکستان نے فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ رولز 2025 کی منظوری دے دی۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس ہوا جس میں رولز 2025 میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔سپریم کورٹ نے فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا جس کے مطابق رولز میں کی گئی تمام اپ ڈیٹس فل کورٹ نے متفقہ طور پر منظور کیں۔فل کورٹ نے کمیٹی کی رپورٹ پر رولز 1980 اور مجوزہ رولز 2025 کا مکمل جائزہ لیا۔اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ نے ممتاز قانون دان منیر پراچہ کو سینئر ایڈووکیٹ آف دی سپریم کورٹ کا درجہ دے دیا۔عدالتی کارکردگی بہتر بنانے، نظامِ عدل میں شفافیت بڑھانے اور عمل میں آسانی کیلئے نئے رولز مرتب کئے گئے، مقدمات کے دوران سامنے آنے والی مختلف مشکلات کے حل کیلئے کمیٹی کی تجاویز رولز میں شامل کر دی گئیں۔اعلامیہ کے مطابق فل کورٹ نے کمیٹی کے ہر رکن کی انفرادی طور پر تعریف کی، کمیٹی میں جسٹس شاہد وحید، جسٹس عرفان سعادت، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عقیل عباسی شامل تھے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی کوششیں کامیاب، امریکا اور ایران میں معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
ٹرمپ کا بحری ناکہ بندی فوری ختم اور آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان
ایران کی بھی امن معاہدے پر اتفاق کی تصدیق، جمعہ کو دستخط ہوں گے
امن معاہدہ کشیدگی میں کمی، مذاکرات کے ذریعے امن کی طرف اہم قدم ہے: بلاول بھٹو
امریکی نائب صدر نے معاہدے کو مشرق وسطیٰ میں نئے دور کے آغاز کی علامت قرار دیدیا
عالمی برادری کا ایران امریکا معاہدے کا خیرمقدم، پاکستان کی ثالثی پر تعریف
ایران امریکا معاہدہ: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 4500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر