اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے فل کورٹ اجلاس آج طلب کر لیا۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس دوپہر 2 بجے ہوگا، ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ رولز 2025 میں ترامیم پر بات چیت ہوگی۔ایجنڈے کے مطابق فل کورٹ اجلاس میں سینئر ایڈووکیٹس کے سٹیٹس سے متعلق امور بھی زیر بحث آئیں گے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے تین ججز نے فل کورٹ اجلاس کیلئے خط لکھا تھا۔
27 ویں آئینی ترمیم: چیف جسٹس نے فل کورٹ اجلاس آج بلا لیا



