پاکستان میں مجموعی طور پر اڑھائی کروڑ سے زائد بچے سکولوں سے باہر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان بھر میں مجموعی طور پر اڑھائی کروڑ سے زائد بچے سکولوں سے باہر ہیں، جن میں سے 2 کروڑ بچوں نے کبھی سکول کا راستہ تک نہیں دیکھا۔
دنیا نیوز نے آؤٹ آف سکولز بچوں کے اعدادوشمار پر مبنی پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن (پی آئی ای) کی حالیہ رپورٹ حاصل کر لی ہے، سکول نہ جانے والوں میں ایک ہزار84 ٹرانس چینڈر بھی شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 96 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں جن میں 47 لاکھ لڑکے اور 48 لاکھ لڑکیاں شامل ہیں۔سندھ کی صورتحال بھی تشویشناک ہے جہاں 78 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں، جن میں 37 لاکھ لڑکے اور 40 لاکھ لڑکیاں شامل ہیں، خیبرپختونخوا (کے پی) میں 49 لاکھ بچے سکولوں میں داخل نہیں ہو سکے،ان میں 20 لاکھ لڑکے اور 29 لاکھ لڑکیاں سکول سے باہر ہیں۔بلوچستان میں بھی 29 لاکھ بچے آؤٹ آف سکول ہیں، جن میں 14 لاکھ لڑکے اور 15 لاکھ لڑکیاں شامل ہیں۔اس کے علاوہ وفاقی دارالحکومت میں 6 سے 16 سال تک کے 89 ہزار بچے سکولز سے باہر ہیں، پی آئی ای کی رپورٹ کے مطابق ان میں 47 ہزار 849 لڑکے اور 41 ہزار 275 لڑکیاں شامل ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ آؤٹ آف سکولز بچوں کی تعداد میں ہر سال 20 ہزار کا اضافہ ہو رہا ہے، اس صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ ان بچوں کو تعلیم کے حق سے آراستہ کیا جا سکے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی کوششیں کامیاب، امریکا اور ایران میں معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
ٹرمپ کا بحری ناکہ بندی فوری ختم اور آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان
ایران کی بھی امن معاہدے پر اتفاق کی تصدیق، جمعہ کو دستخط ہوں گے
امن معاہدہ کشیدگی میں کمی، مذاکرات کے ذریعے امن کی طرف اہم قدم ہے: بلاول بھٹو
امریکی نائب صدر نے معاہدے کو مشرق وسطیٰ میں نئے دور کے آغاز کی علامت قرار دیدیا
عالمی برادری کا ایران امریکا معاہدے کا خیرمقدم، پاکستان کی ثالثی پر تعریف
ایران امریکا معاہدہ: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 4500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر