پنجاب کالجز لٹریری سوسائٹی کے زیر اہتمام اقبال ڈے تقریب کا انعقاد

لاہور(نیشنل ٹائمز)پنجاب کالجز لٹریری سوسائٹی کے زیر اہتمام گلبرگ کیمپس میں اقبال ڈے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبا و طالبات نے مفکرِ پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔
پنجاب کالجز لاہور لٹریری سوسائٹی کی جانب سے یومِ اقبال کے سلسلے میں تقریب کے انعقاد کا مقصد نئی نسل کو اقبال کی تعلیمات اور نظریات سے روشناس کروانا ہے تاکہ نوجوان اپنے ماضی اور اپنی پہچان سے جڑ کر مضبوط اور باشعور قوم کے طور پر ابھریں، تقریب میں طلبا و طالبات نے قومی شاعر کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کلامِ اقبال پر مبنی نغمے، تقاریر اور مکالمے پیش کیے۔اقبال ڈے کے موقع پر خصوصی ڈراما ’’ہاتھ آ جائے مجھے میرا مقام اے ساقی‘‘ بھی پیش کیا گیا جس میں اقبال کے تصورِ خودی اور کردار سازی کے پیغام کو نہایت خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا، چیئر پرسن سٹوڈنٹس افیئرز حلیمہ سعدیہ کا کہنا تھا اقبال نے آزادی کا جو خواب دیکھا تھا اس کی تعبیر آج کی نوجوان نسل ہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے رہنماؤں کے افکار اور اصولوں کو زندہ رکھیں۔شاعرہ رابعہ رحمان اور خطاط عبدالحنان نے کہا نوجوان اقبال کے شاہین ہیں اور قوم کی اصل طاقت بھی یہی ہیں، اقبال نے نوجوانوں کو بلند حوصلہ اور جدوجہد کا پیغام دیا جسے سمجھنا وقت کی ضرورت ہے، بلاشبہ علامہ محمد اقبال نے نوجوانوں کو اپنی ذات اور صلاحیتوں کو پہچاننے کی تعلیم دی تاکہ وہ اپنے مقدر کے مالک بن سکیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی کوششیں کامیاب، امریکا اور ایران میں معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
ٹرمپ کا بحری ناکہ بندی فوری ختم اور آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان
ایران کی بھی امن معاہدے پر اتفاق کی تصدیق، جمعہ کو دستخط ہوں گے
امن معاہدہ کشیدگی میں کمی، مذاکرات کے ذریعے امن کی طرف اہم قدم ہے: بلاول بھٹو
امریکی نائب صدر نے معاہدے کو مشرق وسطیٰ میں نئے دور کے آغاز کی علامت قرار دیدیا
عالمی برادری کا ایران امریکا معاہدے کا خیرمقدم، پاکستان کی ثالثی پر تعریف
ایران امریکا معاہدہ: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 4500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر