این اے66 ضمنی انتخابات: ن لیگی امیدوار بلال فاروق تارڑ بلا مقابلہ کامیاب، مریم نواز کی مبارکباد

وزیر آباد(نیشنل ٹائمز) پنجاب کے علاقے وزیرآباد کے حلقہ این اے 66 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بلال فاروق تارڑ بلامقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں، ریٹرننگ آفیسر نے فارم34 جاری کر کے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
وزیرآباد میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 48 ہزار 872 ہے، حلقہ میں پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اور دیگر چھ امیدوار بھی حصہ لے رہے تھے، تاہم مذہبی جماعت پر پابندی اور تحریک انصاف کے بائیکاٹ کے بعد تمام امیدواروں کی غیر موجودگی میں بلال فاروق تارڑ بلا مقابلہ ایم این اے منتخب ہو گئے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا بلال فاروق تارڑ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلا مقابلہ منتخب ہونا عوام کے اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔واضح رہے اس حلقہ سے پی ٹی آئی رہنما احمد چٹھہ کو نا اہل قرار دیا گیا تھا جس کے بعد ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوئی، الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 75(1) کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی کوششیں کامیاب، امریکا اور ایران میں معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
ٹرمپ کا بحری ناکہ بندی فوری ختم اور آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان
ایران کی بھی امن معاہدے پر اتفاق کی تصدیق، جمعہ کو دستخط ہوں گے
امن معاہدہ کشیدگی میں کمی، مذاکرات کے ذریعے امن کی طرف اہم قدم ہے: بلاول بھٹو
امریکی نائب صدر نے معاہدے کو مشرق وسطیٰ میں نئے دور کے آغاز کی علامت قرار دیدیا
عالمی برادری کا ایران امریکا معاہدے کا خیرمقدم، پاکستان کی ثالثی پر تعریف
ایران امریکا معاہدہ: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 4500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر