پاکستان میں ڈینگی کے علاج میں انقلابی پیش رفت
پہلی بار پلیٹ لیٹس کی کمی کے مؤثر علاج کی کامیاب دریافت

پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ ڈینگی کی وجہ سے پلیٹ لیٹس کی کمی کا کامیاب علاج دریافت کرلیا گیا۔
پاکستان، بنگلہ دیش، انڈیا، افغانستان میں ڈینگی کی وبا کی وجہ سے جن مریضوں کے پلیٹ لیٹس خطرناک حد تک کم ہو جاتے تھے، کثیر تعداد میں شرح اموات میں اضافہ ہوا۔ ان پلیٹ لیٹس کی کمی کے علاج کے لیے Eltrambopag کی دوائی کا استعمال کیا گیا جس کے استعمال سے پچاس ہزار تک پلیٹ لیٹس بڑھ گئے۔
یہ دوائی پہلی مرتبہ پاکستان و آزاد کشمیر میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے استعمال کی گئی۔ معروف کشمیری معالج شوکت بخاری نے اپنی طبعی علم اور ذہانت کو استعمال کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے دارالحکومت سی ایم ایچ میں ایک مریض پر تجربہ کیا۔ کامیاب تجربے نے انسانی جان بچا کر طب کی دنیا میں انقلاب برپا کر دیا۔
پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں اس کامیاب تجربے کے بعد ماہرینِ صحت نے اس تحقیق کو مفید قرار دیا، اور آنے والے دنوں میں بڑے پیمانے پر اس دوا کا استعمال کیا جائے گا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اس سے ڈینگی کے مریضوں کی جان بچانے میں مدد ملے گی۔
معروف کشمیری معالج شوکت بخاری گزشتہ 25 سال سے شعبہ طب سے منسلک ہیں اور پاکستانی و کشمیری ڈاکٹرز کمیونٹی میں معتبر مقام رکھتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معروف کشمیری معالج شوکت بخاری کا کہنا ہے کہ یہ دوائی مستقبل میں مریضوں کی جان بچانے کے کام آئے گی اور ابھی اس پر مزید تحقیق کی جائے گی۔



  تازہ ترین   
آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس آج، پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور ہونےکا امکان
ٹرانسپورٹرز کا آج لاہور سمیت پنجاب بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
انڈونیشیا کے صدر کا دورہ پاکستان آج، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کا امکان
بھارتی وزیر خارجہ کا بیان اشتعال انگیز، ہندوتوا نظریے کی تحقیقات کریں: دفتر خارجہ
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل، پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی منظوری متوقع
ڈیرہ بگٹی: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد جہنم واصل
بلوچستان میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر نے 100 ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے
نواز شریف کی قیادت میں آئندہ انتخابات میں تاریخی نتائج آئیں گے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر