شنگھائی ڈزنی لینڈ میں 2024 کے دوران ایک کروڑ 47 لاکھ سیاحوں کی آمد

شنگھائی(شِنہوا)شنگھائی ڈزنی لینڈ میں 2024 کے دوران ایک کروڑ 47 لاکھ سیاحوں کی آمد ہوئی جس سے اس نے دنیا کے سب سے زیادہ دورہ کئے جانے والے تفریحی پارکوں میں اپنی 5 ویں پوزیشن برقرار رکھی۔
امریکہ میں قائم غیر منافع بخش بین الاقوامی تنظیم “تھیمڈ انٹرٹینمنٹ ایسوسی ایشن” کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق شنگھائی ڈزنی لینڈ دنیا کے سرفہرست 10 تفریحی پارکوں میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا پارک رہا جس کی سیاحتی آمد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 5 فیصد اضافہ ہوا۔ یہ پارک چین کا سب سے مقبول اور سب سے زیادہ دیکھا جانے والا تفریحی مقام بھی رہا۔
رپورٹ کے مطابق ایشیا-بحرالکاہل کے تفریحی پارکوں کی مارکیٹ نے 2024 میں 3.2 فیصد کی شرح سے ترقی برقرار رکھی جس میں بنیادی کردار چین کا رہا۔ شنگھائی ڈزنی لینڈ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا پارک رہا۔ یونیورسل بیجنگ ریزارٹ اور شنگھائی ہائی چھانگ اوشن پارک جیسے دیگر چینی تفریحی پارکوں کا کردار بھی قابل ذکر رہا۔
شنگھائی ڈزنی ریزارٹ، جو جون 2016 میں کھولا گیا تھا اور شنگھائی ڈزنی لینڈ کا حصہ ہے، میں توسیعی منصوبے اس وقت پوری رفتار سے جاری ہیں۔ ان منصوبوں میں سپائیڈر مین تھیم پر مبنی ایک نئے لینڈ کی تعمیر، تیسرا تھیمڈ ڈزنی ہوٹل اور ’سورنگ اوور دی ہورائزن‘ تفریحی سہولت کی گنجائش میں اضافہ شامل ہے۔



  تازہ ترین   
آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس آج، پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور ہونےکا امکان
ٹرانسپورٹرز کا آج لاہور سمیت پنجاب بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
انڈونیشیا کے صدر کا دورہ پاکستان آج، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کا امکان
بھارتی وزیر خارجہ کا بیان اشتعال انگیز، ہندوتوا نظریے کی تحقیقات کریں: دفتر خارجہ
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل، پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی منظوری متوقع
ڈیرہ بگٹی: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد جہنم واصل
بلوچستان میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر نے 100 ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے
نواز شریف کی قیادت میں آئندہ انتخابات میں تاریخی نتائج آئیں گے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر