شنگھائی بندرگاہ سے جنوری تا ستمبر 20 لاکھ سے زیادہ گاڑیوں کی برآمد

شنگھائی(شِنہوا)شنگھائی بندرگاہ سے سال 2025 کی پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران 20 لاکھ 50 ہزار گاڑیاں برآمد کی گئیں۔ یہ شرح گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہے جبکہ چین کی گاڑیوں کی مجموعی برآمدات کا ایک تہائی سے زیادہ حصہ ہے۔
شہر کے پوڈونگ نیو ایریا کے وائی گاؤ چھیاؤ بندرگاہی علاقے نے مسلسل چار سالوں کے دوران ہر سال دس لاکھ سے زیادہ گاڑیوں کی برآمدت کا انتظام کیا ہے۔ کسٹمز کے اعدادوشمار کے مطابق ہائی تونگ انٹر نیشنل آٹوموبائل ٹرمینل، جو چین کا گاڑیوں کی برآمدات کا سب سے بڑا ٹرمینل اور گاڑیوں کی برآمدات اور درآمدات کی دنیا کی ایک بڑی رو۔رو ( رول آف /رول آن) سہولت ہے، کے ذریعے برآمدات 11 لاکھ یونٹس سے تجاوز کر گئیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 14.2 فیصد زیادہ اور ریکارڈ بلند سطح ہے۔ ان برآمدات میں 60 فیصد سے زیادہ نئی توانائی گاڑیاں تھیں۔ یہ ٹرمینل اس وقت 131 ممالک اور خطوں کی 289 بندرگاہوں تک روٹس چلا رہا ہے اور یہاں سےروزانہ اوسطاً دو یا تین رو۔رو بحری جہاز چین کی تیار کردہ گاڑیاں بین الاقوامی منڈیوں میں لے کر جاتے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر