وسائل جنگوں کے بجائے امن پر خرچ کئے جائیں، سربراہ اقوام متحدہ

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سلامتی کونسل سے کہا ہے کہ ایسے وسائل جو اکثر جنگوں پر خرچ کئے جاتے ہیں، ان کا رخ امن کی طرف موڑا جائے۔
انہوں نے یہ بات اقوام متحدہ کے مستقبل کے متعلق سلامتی کونسل کے کھلے مباحثے کے دوران ہنوئی سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ یہ مباحثہ اقوام متحدہ کے قیام کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کیا گیا۔
انہوں نے اپنی تقریر کا آغازسلامتی کونسل کی ایک کہانی کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکیا۔
انہوں نے کہا کہ 1946 کےموسم بہار میں ووٹنگ سے قبل سلامتی کونسل کا پہلا بیلٹ بکس معائنے کے لئے کھولا گیا تو سب یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اس بکس میں پہلے سے ہی کاغذ کا ایک ٹکڑا موجود تھا۔ جو بکس تیار کرنے والے نیو یارک کے مقامی کاریگر پاؤل انتونیو کا پیغام تھا جس نے اس کاغذ پر دنیا بھر میں دیرپا امن کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔یہ خوبصورت تحریر مجھے اس بات کی یاددہانی کراتی ہے کہ سلامتی کونسل کیوں وجود میں آئی، ان لوگوں کے لئے، ان مخلص اور پرامید لوگوں کے لئے، جنہوں نے گزشتہ 8 دہائیوں کے دوران اس ادارے پر اپنا اعتماد ظاہر کیا ہے تاکہ یہ انہیں جنگ کی تباہی سے بچاسکے۔
انہوں نے کہا کہ اس میز پر بیٹھنے کا اعزاز ایک ذمہ داری کے ساتھ ملتا ہے،جس میں سب پہلے ان لوگوں کے اعتماد کا احترام کیا جائے اور وہ وسائل جو اکثر جنگوں میں استعمال کئے جاتے ہیں، ان کا رخ ترقی اور امن کی طرف موڑا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کئی اہم مواقع پر سلامتی کونسل نے ان ذمہ داریوں کو پورا کیا ہے، اس نے گزشتہ 8 دہائیوں کے دوران بڑی طاقتوں کے درمیان جنگ کی افراتفری کو روکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل ایک نہایت اہم ادارہ اور بھلائی کے لئے طاقتور قوت ہے لیکن اسی کے ساتھ اس کی قانونی حیثیت نازک ہے۔ کئی مرتبہ ہم نے یہ دیکھا ہے کہ اس ادارے کے ارکان نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے ان اصولوں کے خلاف کام کیا ہے جن پر ہم نے بطور خودمختار اقوام آزادانہ طور پر اتفاق کیا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی اصلاحات ناگزیر اور طویل عرصے سے ضروری ہیں تاکہ عالمی نظم و سلامتی برقرار رکھی جا سکے، جس میں اس ادارے کی رکنیت میں توسیع بھی شامل ہے۔



  تازہ ترین   
بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رکھیں گے: فیلڈ مارشل
اسحاق ڈار کی آر فور ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، علاقائی امن پر زور
گوادر میں دہشت گردی کی کوشش ناکام، خاتون سمیت 10 دہشت گرد جہنم واصل
فورسز کے ساتھ کھڑی نہ ہونے والی سیاسی جماعت مائنس ہو جائے گی: رانا ثنا اللہ
ایران کیخلاف جنگ میں امریکا کو سٹریٹجک شکستوں کا سامنا ہے: پاسداران انقلاب
کرک میں سی ٹی ڈی کا سرچ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید
لاہور: مزنگ میں موٹر سائیکل سوار شخص کا سکوٹی چلانے والی لڑکی پر بدترین تشدد
گوادر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر