ٹی ایل پی جماعت نہیں مائنڈسیٹ، اس کیخلاف موثر جنگ لڑنا ہوگی: عظمیٰ بخاری

لاہور(نیشنل ٹائمز)صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی ایک جماعت نہیں مائنڈسیٹ ہے، اس کیخلاف موثر جنگ لڑنا ہوگی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک “مائنڈسیٹ” قرار دیا جانا چاہیے اور اس کے خلاف مؤثر معنوں میں جنگ لڑنی ہو گی، سابقہ پابندیوں اور اقدامات کے باوجود یہ گروپ دوبارہ مختلف ناموں اور شکلوں میں سامنے آتا رہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ نہ مذہبی جماعت ہے اور نہ سیاسی، یہ ایک پروجیکٹ جیسا سلوک کرتی ہے، جب باہر نکلتے ہیں تو خون ریزی اور قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں، اس پریشر گروپ کا ریکارڈ ہے جس نے ریاست کو ڈکٹیٹ کیا۔عظمیٰ بخاری نے سابقہ تجربات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں جب سیاسی جماعتوں پر پابندیاں لگیں تو وہ بعد میں کسی اور نام یا شکل میں ابھر آتی رہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان گروہوں کے مدارس اور مساجد کو اہلِ سنت والجماعت جیسے معتدل حلقوں کے حوالے کیا جانا چاہیے اور ایسے عناصر کو مذہب کے نام پر قتل و دہشت کے فتوے جاری کرنے سے روکا جائے۔بخاری نے واضح کیا کہ ریاست کو گزشتہ دور میں ایسی صورت حال میں خود مختارانہ فیصلوں پر مجبور ہونا پڑا، اس فتنہ انگیز گروہوں کے خلاف اصلاحی اقدامات اور واضح پالیسی پر عملدرآمد کے ذریعے ماضی کی غلطیوں کو درست کرنے کا موقع ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر