امریکی کمپنی ٹیسلا کے منافع میں 37 فیصد کی نمایاں کمی

نیویارک(نیشنل ٹائمز)ایلون مسک کی کار ساز کمپنی ٹیسلا کا منافع رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران 37 فیصد کی نمایاں کمی کے ساتھ 1.4 ارب ڈالر رہا۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹیسلا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ منافع میں کمی کی وجوہات میں ری سٹرکچرنگ اخراجات میں اضافہ اور ریگولیٹری کریڈٹس سے آمدن میں کمی شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی کی آمدن 12 فیصد بڑھ کر 28.1 ارب ڈالر رہی تاہم آپریٹنگ اخراجات 50 فیصد بڑھ کر 3.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئے جس کی بڑی وجہ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ پر زیادہ خرچ بتایا گیا ہے۔ٹیسلا نے اپنے بیان میں کہا کہ اگرچہ کمپنی کو تجارتی پالیسیوں، ٹیرف اور مالیاتی اقدامات سے قلیل مدتی غیر یقینی صورت حال کا سامنا ہے مگر وہ مستقبل میں ٹرانسپورٹ، انرجی اور روبوٹکس کے شعبوں میں بڑی سرمایہ کاری کر رہی ہے جو طویل مدت میں غیر معمولی فوائد فراہم کرے گی۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ امریکا میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں سہ ماہی کے دوران اضافہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب 30 ستمبر کو وفاقی ٹیکس کریڈٹ کی مدت ختم ہونے سے قبل خریداروں نے اپنی خریداری جلدی مکمل کر لی۔یسلا نے اکتوبر کے آغاز میں دو نئی کم قیمت گاڑیاں بھی متعارف کرائیں تاہم ماہرین کے مطابق ان ماڈلز سے طلب میں پائیدار اضافہ ہونے کا امکان کم ہے، جے پی مورگن کے مطابق کمپنی کی پائیدار ترقی کے لیے نئی گاڑیوں کی لائن اپ ضروری ہے جس کی متوقع لانچنگ 2026 کی پہلی سہ ماہی میں ہو سکتی ہے۔انہوں نے پیش گوئی کی کہ اے آئی ٹیکنالوجیز ٹیسلا کی مارکیٹ ویلیو میں ایک کھرب ڈالر کا اضافہ کر سکتی ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران اور امریکا کو جنگ بندی کیلئے جامع منصوبہ ’اسلام آباد اکارڈ‘ موصول ہو گیا: برطانوی میڈیا
بچت کیلئے ماحول دوست گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا ہوگا: وزیراعظم
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
مودی کی اسرائیل پالیسی ’امبانی۔ایپسٹین‘ کے زیرِ اثر تشکیل پائی: نیویارک ٹائمز
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو نفرت انگیز قرار دیدیا
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر