چین کے کینٹن میلہ میں ریکارڈ غیر ملکی خریداروں کی آمد

گوانگ ژو(شِنہوا)چین کے جنوبی شہر گوانگ ژو میں 138 ویں چین درآمدی و برآمدی میلے (کینٹن میلہ) کے دوسرے مرحلے کا جمعرات کو آغاز ہو گیا، جس میں مقامی طور پر تیار کردہ معیاری مصنوعات کو خاص طور پر نمایاں کیا گیا ہے۔منتظمین کے مطابق اس میلے کے دو مرحلوں میں 222 ممالک اور خطوں سے مجموعی طور پر ایک لاکھ 57 ہزار غیر ملکی خریدار شریک ہوئے، یہ تعداد اس میلے کے گزشتہ سیزن سے 6.3 فیصد زیادہ ہے۔میلے کے دوسرے مرحلے میں 10 ہزار سے زیادہ کاروباری ادارے اپنی مصنوعات کی نمائش کر رہے ہیں جن میں زیادہ توجہ گھریلو استعمال کی اشیاء، تحائف، سجاوٹ کی چیزیں، تعمیراتی سامان اور فرنیچر وغیرہ شامل ہیں۔بین الاقوامی خریداروں نے میلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ میلہ بین الاقوامی تجارت کے لئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے چین کی مضبوط صنعتی اور سپلائی چین کو اس غیر یقینی صورتحال میں استحکام کا ایک ذریعہ بھی قرار دیا۔میلے کے دوسرے مرحلے میں 45 بڑے عالمی ریٹیلرز نے شرکت کی، جن میں ٹارگٹ اور کنگ فشر بھی شامل ہیں، یہ شرکت ایک مضبوط پیداواری مرکز کے طور پر چین کے کردار پر بھرپور اعتماد کی علامت ہے۔15 اکتوبر سے 4 نومبر تک تین مراحل میں منعقد ہونے والے 138 ویں کینٹن میلے میں ریکارڈ 74 ہزار 600 سٹالز اور 32 ہزار سے زائد نمائش کنندگان شریک ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران اور امریکا کو جنگ بندی کیلئے جامع منصوبہ ’اسلام آباد اکارڈ‘ موصول ہو گیا: برطانوی میڈیا
بچت کیلئے ماحول دوست گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا ہوگا: وزیراعظم
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
مودی کی اسرائیل پالیسی ’امبانی۔ایپسٹین‘ کے زیرِ اثر تشکیل پائی: نیویارک ٹائمز
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو نفرت انگیز قرار دیدیا
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر