چین کی سب سے پرانی ٹرک ساز کمپنی اپنے مکمل صنعتی نظام کےساتھ عالمی منڈی میں داخل

چھانگ چھون(شِنہوا)چین کے شمال مشرقی صنعتی مرکز کا ایک بڑا پیداواری ادارہ خاموشی سے تبدیلی کے عمل سے گزر رہاہے۔ تجارتی بنیادوں پر ٹرک تیار کرنے والی کمپنی فا جئی فینگ، جو چین کی گاڑیاں بنانے والی صنعت کی اولین بنیاد کی نمائندگی کرتی ہے، اب اپنی وسیع سرگرمیوں کا رخ گھریلو منڈیوں جن پر وہ طویل عرصے سے حکمرانی کرتا آیا ہے، سے کہیں آگے نئی اور غیر مانوس عالمی منڈیوں کی جانب موڑ رہا ہے۔کمپنی کے جنرل منیجر یوچھانگ شن نے شِنہوا کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں حکمت عملی کی اس تبدیلی کو ایک تاریخی مشن قرار دیا۔ انہوں نےکمپنی کی 70 سالہ تاریخ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جئی فینگ، فا کمپنی کی بنیاد اور چین کی نئی گاڑی ساز صنعت کا نقطہ آغازہے۔ نئے چیلنجز اور مقاصد کی روشنی میں ہم عالمی سطح پر اپنی توسیع کو تیز کریں گے اور ترقی کا نیا مرحلہ تشکیل دیں گے۔کمپنی کی ملکی سطح پر ساکھ مسلمہ ہے۔ اس سال کی پہلی ششماہی میں فا جئی فینگ نے چین کی درمیانے اور ہیوی ڈیوٹی ٹرکوں کی منڈی میں 23.2 فیصد شیئر حاصل کر کے اس صنعت میں اپنی برتری برقرار رکھی۔حتیٰ کہ جولائی میں فروخت کی روایتی سست روی کے باوجود کمپنی نے ماہانہ اور سالانہ دونوں بنیادوں پر فروخت اور حصص مارکیٹ میں غیرمعمولی دو گنا ترقی دکھائی۔لیکن اصل تبدیلی کی کہانی تو کمپنی کی بیرون ملک کارکردگی ہی بیان کرتی ہے۔ درمیانے اور بھاری وزن کے ٹرکوں کی بین الاقوامی فروخت میں سالانہ بنیاد پر 58.3 فیصد زبردست اضافہ دیکھنے کو ملا، جن میں سر فہرست 9 منڈیاں سعودی عرب، ویتنام، فلپائن اور میکسیکو شامل ہیں، جہاں فروخت دوگنا سے بھی زیادہ ہو گئی۔یو نے مزید کہا کہ اس توسیع کے لئے ایک اہم تنظیم نو نے راہ ہموار کی۔ اگست 2024 میں کمپنی نے اپنی تمام بین الاقوامی سرگرمیوں کو سنبھالنے کے لئے ایک مخصوص ذیلی کمپنی قائم کی جس کا نام فا جئی فینگ گروپ انٹر نیشنل آٹو موبائل کمپنی لمیٹڈ رکھا گیا۔ اس اقدام نے کمپنی کی بین الاقوامی سطح پر ترقی میں نئی جان ڈالی۔جس نے روایتی برآمدات سے گہری مقامی سرگرمیوں کی طرف منتقلی کو ممکن بنایا۔آج فا جئی فینگ کی سرگرمیاں 100 ممالک اور خطوں میں پھیلی ہوئی ہیں، ان سرگرمیوں میں معاونت کے لئے 127 بنیادی ڈیلرز نیٹ ورک، 44 ممالک اور خطوں میں تقریباً 300 ڈسٹری بیوٹرز اور 14 ممالک میں 23 اسمبلی پلانٹس قائم ہیں۔تاہم ترقی کی اس تیز رفتاری نے ایک سنگین مسئلہ بھی جنم دیا ہے۔یو نے تسلیم کیا کہ بین الاقوامی ماہرین کی کمی کمپنی کی عالمی توسیع میں ایک بڑا چیلنج رہی ہے۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے فا جئی فینگ نے دوہری حکمت عملی اپنائی ہے۔ اپنے نئے منیجرز کے لئے بیرون ملک تجربے کو لازمی قرار دیا گیا ہے اور اہم عہدوں کے لئے عالمی سطح پر بھرتی کی جا رہی ہے۔



  تازہ ترین   
آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس آج، پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور ہونےکا امکان
ٹرانسپورٹرز کا آج لاہور سمیت پنجاب بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
انڈونیشیا کے صدر کا دورہ پاکستان آج، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کا امکان
بھارتی وزیر خارجہ کا بیان اشتعال انگیز، ہندوتوا نظریے کی تحقیقات کریں: دفتر خارجہ
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل، پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی منظوری متوقع
ڈیرہ بگٹی: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد جہنم واصل
بلوچستان میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر نے 100 ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے
نواز شریف کی قیادت میں آئندہ انتخابات میں تاریخی نتائج آئیں گے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر