کوسٹا ریکا میں 5.9 ، ارجنٹائن میں 5.7 شدت کا زلزلہ

بیجنگ(نیشنل ٹائمز) بحرالکاحل کے ساحل پر واقع ممالک کوسٹا ریکا میں بدھ کو 5.9 اور ارجنٹائن میں 5.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جرمن ریسرچ سینٹر برائے جیوسائنسز نے اپنی رپورٹ میں تصدیق کی کہ کوسٹا ریکا میں مقامی وقت کے مطابق صبح 3 بجکر 57 منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز 9.27 درجے شمالی عرض بلد اور 84.39 درجے مغربی طول بلد پر واقع تھا جبکہ اس کی گہرائی صرف 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ارجنٹائن کے صوبہ لا ریوجا میں بھی بدھ کے روز 5.7 شدت کا زلزلہ آیا، جرمن ریسرچ سینٹر برائے جیوسائنسز نے رپورٹ میں بتایاکہ زلزلے کی گہرائی 122 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی تاہم فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔



  تازہ ترین   
ایران اور امریکا کو جنگ بندی کیلئے جامع منصوبہ ’اسلام آباد اکارڈ‘ موصول ہو گیا: برطانوی میڈیا
بچت کیلئے ماحول دوست گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا ہوگا: وزیراعظم
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
مودی کی اسرائیل پالیسی ’امبانی۔ایپسٹین‘ کے زیرِ اثر تشکیل پائی: نیویارک ٹائمز
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو نفرت انگیز قرار دیدیا
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر