پاکستانی وفد کی آج افغانستان روانگی، دوطرفہ تجارت سمیت اہم امور پر مشاورت ہو گی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد آج افغانستان جائے گا جہاں افغان حکام کے ساتھ بارڈر امور اور دوطرفہ تجارت سمیت اہم امور پر مشاورت کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق وفد کے دورے میں ون ڈاکومنٹ رجیم کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت متوقع ہے، ملاقاتوں میں سرحدی انتظامات، تجارتی تعاون اور نقل و حرکت کے نظام کو مزید بہتر بنانے پر غور کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پہلے سے طے شدہ تھا اور اس کا حالیہ طورخم بارڈر کی بندش یا موجودہ کشیدگی سے کوئی تعلق نہیں۔پاکستانی وفد افغان حکام سے مختلف ملاقاتیں کرے گا جن میں دوطرفہ تعاون کے فروغ اور اعتماد سازی کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر