ہانگ کانگ: کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جا گرا، 2 افراد ہلاک

ہانگ کانگ(نیشنل ٹائمز) ہانگ کانگ کے بین الاقوامی ایئر پورٹ پر ایک کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جا گرا، دو افراد ہلاک ہو گئے۔
ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ لینڈنگ کے دوران طیارہ رن وے سے باہر نکل کر ساتھ ہی نصب حفاظتی باڑ سے جا ٹکرایا، اس دوران وہاں گشت پر مامور سکیورٹی کی ایک کار اس کی زد میں آ گئی، جو سمندر میں جا گری اور اس پر سوار ایئرپورٹ سکیورٹی کے دو اہلکار، جن کی عمریں 30 اور 41 سال تھیں، ہلاک ہو گئے۔حکام کے مطابق حادثے کے دوران طیارہ دو حصوں میں ٹوٹ گیا اور اس کے عملے کے چار ارکان دروازہ توڑ کر باہر نکلے، لینڈنگ کے وقت طیارے کی جانب سے کسی قسم کا ڈسٹریس سگنل نہیں دیا گیا تھا، تفتیش کار اب سمندر سے طیارے کے بلیک باکسز کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔حادثے کے وقت رن وے آپریشن کے لیے بالکل محفوظ حالت میں تھا، شمالی رن وے کو بند کر دیا گیا ہے اور اسے حفاظتی جائزہ کے بعد ہی دوبارہ کھولا جائے گا۔



  تازہ ترین   
ایران اور امریکا کو جنگ بندی کیلئے جامع منصوبہ ’اسلام آباد اکارڈ‘ موصول ہو گیا: برطانوی میڈیا
بچت کیلئے ماحول دوست گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا ہوگا: وزیراعظم
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
مودی کی اسرائیل پالیسی ’امبانی۔ایپسٹین‘ کے زیرِ اثر تشکیل پائی: نیویارک ٹائمز
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو نفرت انگیز قرار دیدیا
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر