دیوالی کا تہوار امید، اتحاد اور مثبت سوچ کی علامت ہے: وزیراعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دیوالی کا یہ تہوار امید، اتحاد اور مثبت سوچ کی علامت ہے۔
دیوالی کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر کی ہندو برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دیوالی روشنی کی تاریکی پر اور امید کی مایوسی پر فتح کے جشن کی عکاسی کرتی ہے، ہمیں چاہیے کہ اس موقع پر مل کر مستقبل کو مثبت سوچ، اتحاد اور بھائی چارے کے نظریے سے دیکھیں۔شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے ثقافتی اور مذہبی تنوع پر فخر کرتا ہے، یہی تنوع ہمارے قومی دھارے کو مضبوط بناتا ہے۔وزیراعظم نے پاکستان میں ہندو برادری کی سماجی، اقتصادی اور سیاسی شعبوں میں خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ برادری ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، قائداعظم محمد علی جناح نے ایک ایسے پاکستان کا تصور پیش کیا جہاں تمام شہریوں کو مذہب، نسل یا ذات سے بالاتر ہو کر مساوی حقوق اور آزادی حاصل ہو۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ حکومت ان اقدار پر پوری طرح کار بند ہے اور اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ تمام برادریوں کو برابر کے مواقع میسر ہوں، دعا ہے کہ روشنیوں کا یہ تہوار امن، خوشحالی اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دے اور پاکستان میں تمام مذاہب کے درمیان اتحاد اور بھائی چارے کے رشتوں کو مزید مضبوط بنائے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر