چین-یورپی یونین فلم فیسٹیول کا ثقافتی تبادلے کے فروغ کے لئے برسلز میں آغاز

برسلز(شِنہوا)ساتواں چین-یورپی یونین فلم فیسٹیول برسلز میں شروع ہو گیا، جو بیلجیئم اور فرانس دونوں میں منعقد کیا جائے گا۔ فیسٹیول میں فلموں کی نمائش، “میٹ چائنہ” بین الاقوامی مکالمے کی تقریبات، نوجوان فلم سازوں کے تبادلے اور چینی و یورپی ہدایت کاروں کے درمیان میل جول کی تقریبات شامل ہیں۔
اس سال کے فیسٹیول میں چین اور یورپ کی تقریباً 10 فلمیں نمائش کے لئے پیش کی جا رہی ہیں جبکہ افتتاحی فلم “جارجیا” جو چینی فلم ساز شیاؤ می کی ہدایت کاری میں بنی ہے، جمعہ کی شام ریلیز کی گئی۔
چین-یورپی یونین فلم فیسٹیول کی سیکرٹری جنرل یوآن مینگ چھیان نے افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ فیسٹیول نہ صرف سنیما کی فنکارانہ پیشکش کا پلیٹ فارم ہے بلکہ فلم کے ذریعے شروع کیا گیا ایک ثقافتی تبادلہ بھی ہے۔
انٹرنیشنل یونین آف سینما کی سی ای او لورا ہول گیٹ نے کہا کہ چینی اور یورپی فلم سازوں کے درمیان تعاون نے یوررپی فلم انڈسٹری میں نئی جان ڈال دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین-یورپی یونین فلم فیسٹیول تخلیقی تنوع کو اجاگر کرتا ہے اور یورپی ناظرین کو چین کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔
“میٹ چائنہ” بین الاقوامی مکالمہ تقریب ہفتے کی دوپہر برسلز میں قائم چائنہ کلچرل سنٹر میں منعقد ہوئی، جہاں بین الاقوامی ابلاغ کے کئی ایوارڈز پیش کئے گئے۔ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں شِنہوا نیوز ایجنسی کے آڈیو و ویڈیو نیوز ڈیپارٹمنٹ، شِنہوا یورپ ریجنل بیورو، سی جی ٹی این، چائنہ ڈیلی اور دیگر میڈیا اداروں کی ٹیمیں اور انفرادی نمائندے شامل تھے۔
تقریب میں ایوارڈ یافتہ دستاویزی فلموں جیسے “چائنہ مومینٹم ان یورپ” اور “بیلجیئن جیولوجسٹ ان چائنہ” کی نمائش کی گئی، جنہیں بعد ازاں پیرس میں بھی دکھایا جائے گا، جہاں نمائش کے بعد مکالمے کے سیشنز ہوں گے۔



  تازہ ترین   
ایران اور امریکا کو جنگ بندی کیلئے جامع منصوبہ ’اسلام آباد اکارڈ‘ موصول ہو گیا: برطانوی میڈیا
بچت کیلئے ماحول دوست گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا ہوگا: وزیراعظم
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
مودی کی اسرائیل پالیسی ’امبانی۔ایپسٹین‘ کے زیرِ اثر تشکیل پائی: نیویارک ٹائمز
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو نفرت انگیز قرار دیدیا
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر