عمران خان کی سابق خوشدامن و جمائما کی والدہ اینا بیل گولڈ سمتھ انتقال کر گئیں

لندن(نیشنل ٹائمز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق خوشدامن اور جمائما گولڈ سمتھ کی والدہ لیڈی اینابیل گولڈ سمتھ 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 11 جون 1934 کو لندن میں پیدا ہونے والی لیڈی اینا بیل گولڈ سمتھ کے 6 بچوں میں جمائما گولڈ سمتھ کے علاوہ رچمنڈ پارک سے سابق ایم پی زیک گولڈ سمتھ بھی شامل تھے۔لیڈی اینا بیل کا ایک بیٹا مغربی افریقا میں انتقال کرگیا تھا اور دوسرے کو شیر نے ہلاک کردیا تھا، لیڈی اینا بیل کے شوہر نے اپنی اہلیہ کے نام پر مے فئیر نائٹ کلب کا نام رکھا تھا جہاں شاہی خاندان کے افراد بھی آتے تھے۔اینا بیل نے صرف 15 برس کی عمر میں لیڈی اینا بیل کا خطاب حاصل کیا تھا، لیڈی اینا بیل کی پہلی شادی مارک برلے سے 21 برس تک قائم رہی اور پھر سر جیمز گولڈ سمتھ سے 1978 میں دوسری شادی کی۔لیڈی اینا بیل کے بیٹے زیک گولڈ سمتھ کو اب برطانیہ میں لارڈ بنا دیا گیا ہے، انہوں نے 2016 میں میئر لندن بننے کیلئے صادق خان کا مقابلہ بھی کیا تھا۔واضح رہے کہ لیڈی انابیل کی بیٹی جمائمہ گولڈ سمتھ نے 1995 میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے شادی کی تھی۔



  تازہ ترین   
ایران اور امریکا کو جنگ بندی کیلئے جامع منصوبہ ’اسلام آباد اکارڈ‘ موصول ہو گیا: برطانوی میڈیا
بچت کیلئے ماحول دوست گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا ہوگا: وزیراعظم
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
مودی کی اسرائیل پالیسی ’امبانی۔ایپسٹین‘ کے زیرِ اثر تشکیل پائی: نیویارک ٹائمز
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو نفرت انگیز قرار دیدیا
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر