پاکستان نے آئی سی سی کا پاکستانی حملے میں مقامی افغان کرکٹرز کی ہلاکت کا دعویٰ مسترد کر دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا پاکستانی حملے میں 3 مقامی افغان کرکٹرز کی ہلاکت کا غیر مصدقہ دعویٰ مسترد کر دیا۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے متعصب، سلیکٹو اور ناپختہ تبصرے کو مسترد کر دیا ہے جس میں پاکستان پر ایک بے بنیاد الزام لگایا گیا کہ پاکستانی حملے میں 3 مقامی افغان کرکٹر جان سے گئے ہیں۔وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی نے اس حوالے سے کوئی آزادانہ ثبوت بھی نہیں دیا۔عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان خود سرحدپار دہشت گردی کا شکار ہے، یہ سب جے شاہ کے تحت آئی سی سی کی نئی قیادت کا پیٹرن بن چکا ہے۔وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ آئی سی سی کے بیان کو جے شاہ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دہرایا، اس کے بعد افغان کرکٹ بورڈ نے بھی یہی دعویٰ دُہرایا۔عطا تارڑ نے کہا کہ ان واقعات نے آئی سی سی کی غیر جانب دار حیثیت پر سوال کھڑا کر دیا۔واضح رہے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے حالیہ کشیدگی کے بعد پاکستان میں ہونے والے سہ ملکی سیریز سے دستبرداری کا اعلان کیا گیا ہے۔افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان پاکستان میں نومبر میں ہونے والی ٹرائی نیشن سیریز میں شریک نہیں ہو گا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر