چین کے نوبل انعام یافتہ طبیعات دان چھن ننگ یانگ 103 سال کی عمر میں وفات پا گئے

بیجنگ (شِنہوا) سنگہوا یونیورسٹی نے کہا ہے کہ چین کے نوبل انعام یافتہ معروف طبیعات دان اور چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے رکن چھن ننگ یانگ بیجنگ میں 103 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔
یانگ 1922 میں چین کے مشرقی صوبے آنہوئی کے شہر ہیفے میں پیدا ہوئے تھے۔ 1940 کی دہائی میں وہ اعلیٰ تعلیم کے لئے امریکہ گئے جہاں تعلیم مکمل کر نے کے بعد وہ شعبہ تدریس سے وابستہ ہو گئے۔انہیں 1957 میں طبیعات کا نوبل انعام دیا گیا تھا۔
یانگ۔ملز گیج تھیوری، جسے یانگ اور رابرٹ ملز نے متعارف کرایا تھا، 20 ویں صدی کی طبیعات کی سب سےاہم کامیابیوں میں سے ایک ہے۔
چین واپس آنے کے بعد یانگ 20 سال سے زیادہ عرصہ سنگہوا یونیورسٹی میں شعبہ تدریس سے وابستہ رہے، جہاں انہوں نے باصلاحیت افراد کی تربیت اور بھرتی کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تعلیمی تبادلوں کو فروغ دینے میں اہم خدمات انجام دیں۔



  تازہ ترین   
ایران اور امریکا کو جنگ بندی کیلئے جامع منصوبہ ’اسلام آباد اکارڈ‘ موصول ہو گیا: برطانوی میڈیا
بچت کیلئے ماحول دوست گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا ہوگا: وزیراعظم
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
مودی کی اسرائیل پالیسی ’امبانی۔ایپسٹین‘ کے زیرِ اثر تشکیل پائی: نیویارک ٹائمز
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو نفرت انگیز قرار دیدیا
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر