لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارجی ہلاک، بھاری مقدار میں اسلحہ بارود برآمد

لکی مروت (نیشنل ٹائمز) لکی مروت کے علاقے سلطان خیل میں سکیورٹی فورسز کی کامیابی کارروائی میں8 خوارجی ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے لکی مروت کے علاقے سلطان خیل میں 16اکتوبر کو انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی پراکسی خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی تھی جس میں8 خوارجی ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز نے سلطان خیل، طوفان والا کے علاقوں میں فضائی اور زمینی نگرانی شروع کی، دوران نگرانی خوارج کی نقل وحرکت کی نشاندہی ہونے پر فوری کارروائی کی گئی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کےدوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، بارود بر آمد کیا گیا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 4روز میں افغان طالبان کے بھیجے گئے 102خوارج ہلاک کیے گئے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر