صدر مملکت سے فیلڈ مارشل کی ملاقات، افغان صورتحال سمیت دیگر اُمور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)صدر مملکت آصف علی زرداری سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملاقات کی، ملاقات میں افغانستان کی صورتحال، اندرونی اور بیرونی سلامتی کے اُمور پر تبادلہ خیال ہوا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے صدرمملکت کو افغانستان کی سرحد پر جاری کارروائیوں پر بریف کیا، فیلڈ مارشل نے افغان جارحیت کے خلاف مسلح افواج کی کارروائیوں کے حوالے سے بھی بتایا۔آصف زرداری نے مسلح افواج کی تیاریوں، صلاحیتیوں، بہادری اور جذبے پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور مسلح افواج کی جانب سے چوکس رہنے کو بھی سراہا جب کہ دوران گفتگو افغان سرحد پر حملے ناکام بنانے، ملک کے دفاع کیلئے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت کی بھی تعریف کی۔صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہر قیمت پر اپنی سلامتی کا دفاع کرے گا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر