جڑواں شہروں میں تیسرے روز بھی سڑکیں بند، انٹرنیٹ سروس اور موٹر وے بحال

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیسرے روز بھی متعدد سڑکیں بند ہیں، تاہم موبائل فون اور سیلولر انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوگئی، جبکہ لاہور سے اسلام آباد موٹر وے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہے۔
جڑواں شہروں میں مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث تیسرے روز بھی معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہیں، مختلف شاہراہوں اور داخلی راستوں کی بندش کے سبب شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ میٹرو بس سروس بدستور تاحکم ثانی معطل ہے۔راولپنڈی کے اندرون شہر رہائشی علاقوں کو جانے والے راستے کھول دیئے گئے جبکہ مری روڈ سے ملحقہ علاقوں کی گلیوں سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں، تاہم راولپنڈی اسلام آباد کی اہم شاہراہیں تاحال بند ہیں، مری روڈ، فیض آباد، ایکسپریس وے اور آئی جے پی روڈ تاحال بند ہے۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی ایئرپورٹ جانے والے راستوں پر بھی رکاوٹیں برقرار ہیں، جس کے باعث شہر میں پیدل چلنے کے راستے بھی بند ہیں، راستوں کی بندش سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ہسپتالوں تک پہنچنا بھی دشوار ہوگیا۔موٹروے پولیس کے مطابق ایم 2 موٹروے لاہور تا اسلام آباد ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہے، جس کے بعد ٹریفک کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے۔اسلام آباد ایکسپریس وے بھی ٹریفک کیلئے جزوی کھول دی گئی، نائنتھ ایونیو سے ڈبل روڈ کو ملانے والا راستہ بھی جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے جبکہ راولپنڈی کی جانب سے فیض آباد جانے والا راستہ تاحال بند ہے۔دوسری جانب اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل فون اور سیلولر انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال کر دی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر